ملکارجن کھڑگے، تصویر @INCIndia
پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستانی مسلح افواج کی جانب سے ’آپریشن سندور‘ تک اپوزیشن پاکستان کو اس کی حرکت کے لیے منھ توڑ جواب دینے کے لیے مرکزی حکومت کا ساتھ دے رہا تھا، لیکن گزشتہ دنوں میں کچھ ایسے حالات بنے ہیں کہ مرکز کی مودی حکومت سوالوں کے گھیرے میں آ گئی ہے۔ آپریشن سندور کی جانکاری پاکستان کو پہلے دیے جانے کی بات پر کانگریس حملہ آور دکھائی دے رہی ہے اور اب آنے والے وقت میں وہ حکومت کے سامنے کئی تلخ سوالات رکھنے والی ہے۔
Published: undefined
کانگریس نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ’آپریشن سندور‘ کے نام پر عوام کے درمیان ووٹ بٹورنے کی مہم میں مصروف ہے۔ اب اس تعلق سے کانگریس حکومت کے سامنے سوالوں کی جھڑی لگانے والی ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق کانگریس نے پہلگام سے متعلق 10 سوالات تیار کیے ہیں جو پارٹی لیڈران آنے والے دنوں میں مودی حکومت سے پوچھتے دکھائی دیں گے۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کانگریس ہندوستانی فوج کی بہادری کو سلام پیش کرنے کے لیے ’جئے ہند‘ ریلیوں کا انعقاد کرنے والی ہے اور نکڑ اجلاس و پریس کانفرنس کرنے کا اعلان بھی پارٹی پہلے ہی کر چکی ہے۔ یعنی ایک طرف ’آپریشن سندور‘ کے لیے کانگریس ہندوستانی فوج کی تعریف و توصیف کرتی دکھائی دے گی، لیکن مرکزی حکومت کو کٹہرے میں بھی کھڑا کرے گی۔ کانگریس اپنی ریلیوں اور پریس کانفرنس میں پہلے سے تیار کردہ 10 سوالات رکھے گی، جو یقیناً مودی حکومت کے لیے پریشان کرنے والے ہوں گے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی نے اپنے سبھی سرکردہ لیڈران اور کارکنان کو اس کے لیے تاکید بھی کر دی ہے کہ فوج کی بہادری کو بالاتر رکھتے ہوئے 10 سوالات کے ذریعہ حکومت اور بی جے پی کو عوام کے سامنے گھیرا جائے۔ اگر اس سے کچھ بھی الگ جا کر پارٹی لائن سے مختلف بیان دیا گیا تو یہ ڈسپلن شکنی تصور کیا جائے گا اور اس کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جو 10 سوالات کانگریس نے تیار کیے ہیں، وہ اس طرح ہیں:
Published: undefined
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے دوران سیکورٹی میں ہوئی چوک کے پیچھے کیا وجہ رہی؟ حکومت نے خود اعتراف کیا ہے کہ چوک ہوئی ہے، تو ذمہ داری و جوابدہی کب طے ہوگی؟
دہشت گردانہ حملے سے کچھ دنوں پہلے ہی پہلگام میں سیکورٹی میں ڈھیل کو دی گئی تھی؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے میں شامل دہشت گرد اب تک کیوں نہیں مارے گئے یا پکڑے جا سکے؟
کیا آپریشن سندور میں ہمارے جنگی طیارے بھی مار گرائے گئے؟ حکومت حقائق کو واضح کرے۔
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے آپریشن سندور کی جانکاری پہلے سے ہی پاکستان کو کیوں دے دی تھی؟
آپریشن سندور میں اظہر مسعود اور حافظ سعید جیسے دہشت گرد کیسے بچ نکلے؟ کیا ان کو آپریشن کی جانکاری پہلے سے تھی؟
پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کی کیا شرطیں رکھی گئی تھیں؟ حکومت سبھی شرائط کو ملک کے سامنے رکھے۔
جنگ بندی کرانے کے پیچھے کیا امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ہاتھ تھا؟ اگر نہیں تو مودی حکومت ٹرمپ کے بیانات کی کھل کر تردید کیوں نہیں کرتی؟
کُل جماعتی میٹنگ میں شامل ہونے سے کیوں بچتے رہے وزیر اعظم نریندر مودی؟ وہ کیا چھپانا چاہتے ہیں؟
سبھی پارٹیوں کے مطالبہ پر آخر کیوں پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس اور کُل جماعتی میٹنگ حکومت طلب نہیں کر رہی؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined