قومی خبریں

کورونا کا محکمہ ریل پر پڑ رہا برا اثر، ایک ہزار ملازمین کورونا پازیٹو

مشرقی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ایکلویہ چکرورتی نے کہا کہ مشرقی ریلوے کے ہوڑہ، مالدہ، سیالدہ اور آسنسول ڈویژنوں کے کم از کم ایک ہزار سے زائد کارکنان کورونا سے متاثر ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

کولکاتا: کلکتہ میں محکمہ ریلوے کے ایک ہزار عملہ کورونا وائر س سے متاثر ہوگئے ہیں ۔زیادہ تر افراداس وقت اپنے گھر میں ہی آئسولیشن وارڈ میں ہے۔ مشرقی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ایکلویہ چکرورتی نے کہا کہ مشرقی ریلوے کے ہوڑہ، مالدہ، سیالدہ اور آسنسول ڈویژنوں کے کم از کم ایک ہزار سے زائد کارکنان متاثر ہیں۔ مقامی اور لمبی دوری کی ٹرین کے ڈرائیوروں، اسسٹنٹ ڈرائیوروں اور ٹی ٹی کے علاوہ زیادہ تر متاثرین افسران ہیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ ہوڑہ، بامونگاچھی اور للویا کورسیڈ کے کئی کارکن کورونا سے متاثر ہیں۔ مشرقی ریلوے کے مطابق اس بار کووڈ کی وجہ سے مریض تیزی سے ٹھیک ہو رہے ہیں، تاہم ریلوے سروس زیادہ متاثر نہیں ہوئی ہے۔ تاہم جس رفتار سے انفیکشن بڑھ رہا ہے، خطرہ اب بھی برقرار ہے۔دوسری طرف، جنوب مشرقی ریلوے کے گارڈن رچ اسپتال کے تقریباً ایک سو ہیلتھ ورکرز بھی کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined