قومی خبریں

سری نگر میں تصادم، ایک ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری: آئی جی کشمیر

آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ سری نگر کے بشبمر نگر علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹنٹوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی S FAYAZ

سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے بشمبر نگر خانیارعلاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین تصادم آرائی میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا، جبکہ اُس کا ساتھی علاقے میں پھنس کر رہ گیا ہے جس کو مار گرانے کی خاطر اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے آئی جی کشمیر کے مطابق سری نگر میں سی آر پی ایف اہلکاروں پر ہوئے حملے میں مہلوک ملی ٹنٹ کا ہاتھ تھا۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سری نگر کے بشمبر نگر خانیار علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹنٹوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

Published: undefined

پولیس ذرائع کے مطابق حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں اور ایک ملی ٹنٹ موجود ہے۔ دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ سری نگر کے بشبمر نگر علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹنٹوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز سری نگر میں سی آر پی ایف اہلکاروں پر ہوئے حملے میں مہلوک ملی ٹنٹ کا ہاتھ تھا۔ آئی جی کشمیر کے مطابق علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے کیونکہ مہلوک ملی ٹینٹ کا ساتھی پھنس کر رہ گیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined