
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
اتر پردیش کے مراد آباد میں کل رات دیر گئے ایک ریستوران میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے اوپر والے گھر تک پھیل گئی۔خبروں کے مطابق واقعے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد چار گیس سلنڈر پھٹ گئے جس سے آگ مزید بھڑک اٹھی۔
Published: undefined
مرادآباد ڈسٹرکٹ اسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جنید انصاری نے کہا، "کل سات مریضوں کو یہاں لایا گیا تھا۔ ان میں سے ایک 56 سالہ کومردہ لایا گیا تھا، باقی مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔‘‘ فائر ڈیپارٹمنٹ کو رات 10 بجے کے قریب آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔
Published: undefined
مرادآباد کے چیف فائر آفیسر راجیو کمار پانڈے نے کہا، "ہمیں رات 10 بجے کے قریب کال موصول ہوئی کہ کلارکس ان ہوٹل کے سامنے واقع ایک ریستوراں میں آگ لگ گئی ہے۔ ابتدائی طور پر دو فائر ٹینڈر بھیجے گئے تھے، لیکن چار سلنڈر پھٹ گئے، جس سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ ‘‘
Published: undefined
فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ کئی افراد بالائی منزل پر پھنسے ہوئے تھے جنہیں بڑی مشکل سے نکالا گیا۔ انہوں نے کہا، "ہم نے تقریباً 16 لوگوں کو بحفاظت بچا لیا، جن میں چار خواتین، دو بچے اور ایک کتا شامل تھا۔" انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔
Published: undefined
مرادآباد کے ایس پی سٹی کمار رنوجے سنگھ نے کہا، "یہ واقعہ کٹگھر تھانے کے علاقے میں پیش آیا۔ آگ لگنے کے وقت ریستوراں میں تقریباً 15-16 لوگ موجود تھے۔ سبھی کو بحفاظت باہر نکال کر اسپتال لے جایا گیا، اس وقت کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، لیکن بعد میں ایک شخص کی موت کی تصدیق کی گئی"۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined