قومی خبریں

ایک کروڑ 24 لاکھ ویکسین کا آرڈر دیا ہے: جموں و کشمیر حکومت

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ویکسین دستیاب ہو جانے پر متذکرہ عمر کے زمرے میں آنے والے لوگوں کی ٹیکہ کاری شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: جموں و کشمیر میں کووڈ- 19 ویکسین کی عدم دستیابی کی شکایتوں کے بیچ حکومت نے کہا ہے کہ 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کے لئے ایک کروڑ 24 لاکھ ویکسین ڈوزز کا آرڈر دیا گیا ہے۔ حکومت نے کہا کہ جہاں 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کے لئے پیشگی رجسٹریشن کوون ویب سائٹ اور موبائیل ایپلی کیشن پر شروع ہو چکی ہے، وہیں ویکسینیشن مہم مقررہ تاریخ یعنی یکم مئی 2021 سے شروع نہیں ہو رہی ہے۔

Published: undefined

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ویکسین سپلائی دستیاب ہو جانے پر متذکرہ عمر کے زمرے میں آنے والے لوگوں کی ٹیکہ کاری شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے یہ تفصیلات جمعے کو محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کئی سلسلہ وار ٹوئٹس میں فراہم کیں۔ ویکسین ڈوزز منگوانے سے متعلق کہا گیا کہ 'جموں و کشمیر نے 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کے لئے ایک کروڑ 24 لاکھ ویکسین ڈوزز کا آرڈر دیا ہے'۔

Published: undefined

اٹھارہ سے پنتالیس سال کی عمر کے لوگوں کی ویکسینیشن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ 'جہاں 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کے لئے رجسٹریشن کوون ویب سائٹ اور موبائیل ایپلی کیشن پر شروع ہو چکی ہے، وہیں ویکسینیشن یکم مئی 2021 سے شروع نہیں ہو رہی ہے۔ ویکسین سپلائی دستیاب ہو جانے پر ٹیکہ کاری شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا'۔

Published: undefined

ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ 'ویکسینیشن کے لئے پیشگی رجسٹریشن ضروری ہے۔ ابھی تک سلاٹوں کو بکنگ کے لئے نہیں کھولا گیا ہے۔ اس کے لئے آپ ویکسینیشن شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا انتظار کریں'۔ ایک ٹوئٹ میں 18 سے 45 سال کے لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ سلاٹوں کی بکنگ کے بغیر ویکسینیشن سنٹروں پر نہ جائیں۔ مہربانی کر کے مہم کو شروع کرنے کی تاریخ کا انتظار کریں۔ تاہم ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری معمول کے مطابق جاری ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا انتظامیہ کی لوگوں سے کورونا ویکیسن لگوانے کی تاکید کے بیچ لوگوں نے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کورونا ویکیسن کی عدم دستیابی کا الزام لگایا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سینٹروں پر ویکسین دستیاب نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک خاتون کو ایک سینٹر کے باہر یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ 'ہم یہاں لگاتار ویکسین لگوانے کے لئے آ رہے ہیں، لیکن یہاں بولا جاتا ہے کہ ویکسین پرسوں دستیاب ہوگا اور جب اس دن آتے ہیں تو یہاں کہا جاتا ہے آج بھی دستیاب نہیں ہے، ہم کہاں روز روز یہاں آئیں گے، کسی کے پاس اپنی گاڑی نہیں ہے ایک طرف لاک ڈاؤن ہے، خطرہ ہے، مجھے لگتا ہے کہ میں خود کورونا پازیٹو ہوں'۔

Published: undefined

قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 24 اپریل کو اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں 18 سے 45 سال کی عمر کے سبھی لوگوں کو کووڈ- 19 ویکسین مفت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکیس پر آنے والے خرچے جموں و کشمیر کی حکومت برداشت کرے گی۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ 'یونین ٹریٹری میں 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کو مفت کووڈ 19 ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ویکسین پر آنے والے خرچے جموں و کشمیر کی حکومت برداشت کرے گی۔ اس اعلان پر عمل درآمد کی خاطر محکمہ صحت ایک پینل تشکیل دے گا'۔

Published: undefined

اسی ٹوئٹر ہینڈل پر ایک اور ٹوئٹ میں 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لئے رجسٹریشن کرانے کو کہا گیا تھا۔ ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ 'اگر آپ کی عمر 18 سے 45 سال کے درمیان ہے تو کووڈ- 19 ویکسین کے لئے خود کو رجسٹر کریں۔ رجسٹریشن 28 اپریل 2021 سے www.cowin.gov.in پر شروع ہو رہی ہے'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined