تصویر سوشل میڈیا
نئی دہلی: پولیس یادگاری دن کے موقع پر ملک کے سرکردہ سیاسی رہنماؤں نے پولیس اہلکاروں کے جذبۂ قربانی، خدمت اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سمیت متعدد لیڈران نے سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کو سلام پیش کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’پولیس یادگاری دن پر ہم اپنے پولیس اہلکاروں کے عزم و حوصلے کو سلام کرتے ہیں اور فرض کے راستے پر ان کے عظیم ترین قربان کو یاد کرتے ہیں۔ ان کا غیر متزلزل جذبۂ خدمت ہمارے ملک اور عوام کو محفوظ رکھتا ہے۔ بحران اور ضرورت کے وقت ان کی بہادری قابلِ تعریف ہے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’اس پولیس یادگاری دن پر ہم وردی میں ملبوس ان بہادر مردوں اور عورتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو ہر لمحہ ہماری حفاظت کے لیے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ ان کی بہادری، ثابت قدمی اور قربانی کے واقعات ہمیشہ قوم کے لیے ترغیب کا باعث رہیں گے۔‘‘
Published: undefined
انڈین نیشنل کانگریس کے آفیشل ایکس ہینڈل سے بھی ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں کہا گیا، ’’ہم پولیس فورسز کے ان بہادر خواتین و حضرات کو دل سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کے حوصلے، دیانت اور قربانیوں نے ہمارے ملک کو محفوظ رکھا ہے۔ ان کی خدمت اور فرض شناسی ہر ہندوستانی کے لیے مثال ہے۔‘‘
Published: undefined
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپنے پیغام میں کہا، ’’یہ دن قومی سلامتی، اتحاد اور امن کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے والے پولیس اہلکاروں کے تذکرے کا موقع ہے۔ ہمارے پولیس اہلکار صرف قانون و نظم کو برقرار نہیں رکھتے بلکہ قدرتی آفات اور سماجی بحرانوں کے وقت بھی انسانیت کے دفاع میں سب سے آگے کھڑے ہوتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ ’’آج کا دن ان اہلکاروں کے خاندانوں کے ایثار کو بھی سلام کرنے کا موقع ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو ملک کے لیے قربان کیا۔ ہمیں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قومی سلامتی کے عزم کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔‘‘
پولیس یادگاری دن ہر سال 21 اکتوبر کو منایا جاتا ہے تاکہ ان اہلکاروں کو یاد کیا جا سکے جنہوں نے فرض کی راہ میں اپنی جان قربان کی۔ یہ دن ان کی خدمات اور قربانیوں کے احترام اور اعتراف کا مظہر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined