قومی خبریں

9 اکتوبر کو بھی کئی ریاستوں میں ٹوٹے گا بارش کا قہر، اتر پردیش اور اتراکھنڈ سمیت کچھ ریاستوں میں الرٹ

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آئندہ دو تین دنوں کے دوران اتراکھنڈ، اتر پردیش، مغربی مدھیہ پردیش اور مشرقی راجستھان میں زوردار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسلادھار بارش کی فائل تصویر / یو این آئی
موسلادھار بارش کی فائل تصویر / یو این آئی 

دہلی-این سی آر اور اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، گجرات کے کئی علاقوں میں ہفتہ کے روز بارش نے لوگوں کی معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ کچھ ریاستوں میں یہ حالات آنے والے چند دنوں تک جاری رہنے والے ہیں۔ 9 اکتوبر یعنی اتوار کے روز تو اتر پردیش، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، ہماچل پردیش، کیرالہ، کرناٹک، آسام اور اروناچل پردیش میں بھی طوفانی بارش کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دہلی-این سی آر کے لیے بھی اچھی خبر نہیں ہے، کیونکہ اگر کسی نے آؤٹنگ کا پروگرام بنایا ہے تو وہ کینسل کرنا ہی بہتر ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آئندہ دو تین دنوں کے دوران اتراکھنڈ، اتر پردیش، مغربی مدھیہ پردیش اور مشرقی راجستھان میں زوردار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے 10-8 اکتوبر کے دوران اتراکھنڈ، مشرقی اتر پردیش اور مغربی مدھیہ پردیش میں، اور 9-8 اکتوبر کو مغربی اتر پردیش اور مشرقی راجستھان میں گرج و بجلی کے ساتھ بارش کی پیشین گوئی کی تھی، یعنی 9 اکتوبر کا دن ان علاقوں کے لیے مشکل ثابت ہونے والا ہے۔ خصوصاً ان علاقوں میں زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جہاں پہلے سے ہی آبی جماؤ اور سیلاب جیسے حالات بنے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتراکھنڈ، مغربی یوپی، مشرقی یوپی، مشرقی راجستھان اور مغربی ایم پی کے ساتھ ساتھ گجرات کے لیے آرینج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مدھیہ پردیش کے پانچ اضلاع میں بھی آرینج الرٹ کے ساتھ 21 اضلاع میں زوردار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، ہماچل پردیش میں 2 دنوں کے لیے بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ یعنی اتوار کے روز بارش کا الرٹ حاصل کرنے والی ریاستوں کے لوگ گھر میں ہی وقت گزاریں تو بہتر ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آئندہ 10 اور 11 اکتوبر سے متعلق بھی پیشین گوئیاں جاری کر دی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 اکتوبر کو اتراکھنڈ، ایسٹ یو پی، سکم، میگھالیہ، اروناچل پردیش، آسام، مغربی بنگال، ویسٹ مدھیہ پردیش، شمالی اور جنوبی کرناٹک، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کیرالہ میں تیز گرج و چمک کے ساتھ ہی طوفانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح 11 اکتوبر کو شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، سکم، بہار، تلنگانہ، رائل سیما، تمل ناڈو اور پڈوچیری، ایسٹ مدھیہ پردیش میں زوردار بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں اتراکھنڈ، اتر پردیش، شمالی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال میں گنگا کنارے کے علاقے اور گوا وغیرہ میں 11 اکتوبر کو دن بھر بادل چھائے رہنے کا امکان محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined