قومی خبریں

یومِ آزادی پر 127 سپاہیوں کو بہادری کے اعزاز، آپریشن سندور کے دوران جراْت کا مظاہرہ کرنے والے 9 فضائیہ پائلٹس کو ویر چکر

صدر جمہوریہ نے یومِ آزادی پر 127 جوانوں کو بہادری کے اعزازات دیے، جن میں آپریشن سندور میں پاکستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے والے نو فضائیہ پائلٹس شامل ہیں۔ متعدد سروس ایوارڈز کا بھی اعلان کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے یومِ آزادی کے موقع پر مسلح افواج اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے جوانوں کی شجاعت اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کل 127 سپاہیوں کو بہادری کے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا، جبکہ 40 دیگر اہلکاروں کو نمایاں خدمات پر ممتاز سروس ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلان کے مطابق بہادری کے اعزازات میں چار کو کیرتی چکر، 15 کو ویر چکر اور 16 کو شوریہ چکر دینے کی منظوری دی گئی۔ ویر چکر حاصل کرنے والوں میں ہندوستانی فضائیہ کے نو وہ جری پائلٹ شامل ہیں جنہوں نے آپریشن سندور کے دوران غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ ہندوستانی فضائیہ کی اس کامیاب کارروائی نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اس کے حوصلے پست کر دیے۔

Published: undefined

آپریشن سندور کے دوران شاندار قیادت اور منصوبہ بندی پر ہندوستانی فضائیہ کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ایئر مارشل اودھیش بھارتی اور فضائیہ کے نائب سربراہ نرمدیشور تیواری سمیت تینوں افواج کے سات سینئر افسران کو سرووتم یودھ سیوا میڈل دینے کا اعلان کیا گیا۔ یہ اعزاز جنگی خدمات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کے لیے دیا جاتا ہے۔

صدر جمہوریہ کے دفتر سے جاری تفصیلات کے مطابق دو افسران کو آرمی میڈل (گیلنٹری)، 58 کو آرمی میڈل (گیلنٹری)، چھ کو نیوی میڈل (گیلنٹری) اور 26 کو ایئر فورس میڈل (گیلنٹری) دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سات اہلکاروں کو سرووتم یودھ سیوا میڈل، نو کو اتم یودھ سیوا میڈل اور 24 کو یودھ سیوا میڈل سے نوازا جائے گا۔

Published: undefined

مزید برآں، صدر جمہوریہ نے 290 مینشن ان ڈسپیچز کی بھی منظوری دی، جن میں فوج کے لیے 115، بحریہ کے لیے پانچ، فضائیہ کے لیے 167 اور بارڈر روڈز ڈیولپمنٹ بورڈ (بی آر ڈی بی) کے لیے تین اعزازات شامل ہیں۔ مینشن ان ڈسپیچز اُن اہلکاروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کسی آپریشن یا مشن میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہو، چاہے وہ جنگ کے میدان میں ہو یا دیگر عسکری سرگرمیوں میں۔

یومِ آزادی پر دیے جانے والے یہ اعزازات نہ صرف بہادری اور قربانی کے اعتراف کا نشان ہیں بلکہ یہ مسلح افواج کے اہلکاروں کو اپنی خدمات میں مزید جذبے اور عزم کے ساتھ حصہ لینے کی ترغیب بھی دیتے ہیں۔ آپریشن سندور میں شامل جوانوں اور افسران کی کارکردگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارتی مسلح افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار اور مستعد ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined