قومی خبریں

’فرقہ وارانہ تقسیم‘ کے جھانسے میں نہ آئیں: عمر

عمرعبداللہ نے کہا کہ تاریخ نیشنل کانفرنس پر حملوں سے بھری پڑی ہے۔ حال ہی میں عوام کی حمایت نے ہماری پارٹی کو تباہ کرنے کے منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کو تفرقہ ڈالنے والی طاقتوں کا شکار ہونے سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ناقابل تنسیخ جمہوری اور آئینی حقوق کو بحال کرنے کے لیے اتحادکا قیام ایک اہم ضرورت ہے۔

Published: undefined

پیر کو کشتواڑ میں کارکنان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر عبداللہ نے کہا، ’جموں و کشمیر کے سیاسی میدان سے ہمیں دور کرنے کی کوششوں میں 1953 کے بعد سے کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ ہم نے ہر دہائی میں برخاستگی، انحراف ،تختہ پلٹ کا سامنا کیا ہے، خواہ وہ 53، 75، 84 یا 90 میں ہو‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ،’تاریخ ہم پر ایسے حملوں سے بھری پڑی ہے۔ حال ہی میں عوام کی حمایت نے ہماری پارٹی کو تباہ کرنے کے منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ مجھے اور میرے بیشتر ساتھیوں کو مہینوں تک قید میں رکھنا مکمل طور پر بے نتیجہ ثابت ہوا‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات اور خطرات کے باوجود ڈوڈہ کے دور افتادہ گاؤں میں رہنے والے آخری شخص نے بھی ہمارا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا، ’لوگوں نے یہ ذمہ داری اپنے اوپر لے لی کہ وہ ہمیں غلط ثابت کریں۔ ہمیں جموں و کشمیر کے کونے کونے سے لوگوں کی طرف سے جو حمایت ملی ہے وہ اس حقیقت کی براہ راست گواہی ہے‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز