قومی خبریں

نظر بندی کے دوران عمر اور محبوبہ میں ہوا جھگڑا، عمر کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا

گرفتاری کے بعد عمر اور محبوبہ کو ایک ہی جگہ ہری نواس میں رکھا گیا تھا لیکن دونوں میں اتنا جھگڑا ہوا کہ عمر کو وہاں سے دسری جگہ منتقل کیا گیا

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے بعد حالات کو قابو میں رکھنے کی غرض سے جموں و کشمیر کے دو سابق وزراء اعلی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گرفتار کر کے ہری نواس میں نظر بند رکھا گیا تھا لیکن نظربندی کے دوران دونوں میں اس قدر جھگڑا ہوا کہ عمر عبداللہ کو دوسری جگہ منتقل کرنا پڑا ۔

Published: undefined

انگریزی اخبار دی ٹائمس آف انڈیا میں شائع خبر کے مطابق محبوبہ مفتی نے ان حالات کے لئے عمر عبد اللہ سے کہا کہ سب کے لئے ان کے والد فاروق عبداللہ ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے ہی پہلی مرتبہ اٹل بہاری واجپئی کے ساتھ اتحاد کر کے ان کی حکومت میں وزارت لی تھی ۔ وہاں موجود ایک افسر کے مطابق عمر عبد اللہ نے محبوبہ پر چلاتے ہوے کہا کہ ان کے والد مفتی سعید نے سال 2015 سے سال 2018 کے درمیان بی جے پی کے جو اتحاد کیا اس کی وجہ سے بی جے پی کی یہ کرنے کی ہمت ہوئی ۔

Published: undefined

خبر کے مطابق اس موقع پر محبوبہ نے عمر عبد اللہ کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے والد فاروق عبد اللہ ہی سب سے پہلے بی جے پی کے ساتھ گئے تھے اور واجپئی حکومت میں وزیر بنےتھے ۔محبوبہ نے سارے حالات کے لئے عمر کے دادا شیخ عبد اللہ کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا ۔

Published: undefined

واضح رہے گرفتاری کے دوران دونوں کو ہری نواس میں نظر بند رکھا گیا تھا اور عمر عبداللہ کو زمینی منزل میں ٹھہرایا گیا تھا جبکہ محبوب مفتی پہلی منزل پرتھیں ۔ جھگڑے کے بعد عمر کو فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے گیسٹ ہاؤس میں منتقل کر دیا گیا ہے جبہ محبوبہ ہری نواس میں ہی ہیں ۔ یہ وہی جگہ ہے جو پہلے وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے طور پراستعمال ہوتی تھی اور غلام نبی آزاد جب وزیر اعلی تھے تو وہیں رہتے تھے لیکن بعد میں یہاں کوئی نہیں رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined