قومی خبریں

تیل کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی، 19 کلو کا سلنڈر سستا ہوا

تیل کمپنیاں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں اور خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں، روپے کی پوزیشن اور مارکیٹ کے دیگر حالات کی بنیاد پر اپنے نرخ تبدیل کرتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں یعنی تیل کمپنیوں نے ایک بار پھر کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلی  کی ہے۔ اس بار 19 کلو کے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 24 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ یہ نئی قیمتیں یکم جون 2025 سے ملک بھر میں لاگو ہوں گی۔

Published: undefined

دہلی میں اب 19 کلو کا کمرشل ایل پی جی سلنڈر 1723.50 روپے میں دستیاب ہوگا، جب کہ پہلے اس کی قیمت 1747.50 روپے تھی۔ اس کمی سے ہوٹلوں، ریستورانوں، ڈھابوں اور دیگر تجارتی اداروں کو کچھ ریلیف مل سکتا ہے، جو کمرشل گیس سلنڈر بڑی مقدار میں استعمال کرتے ہیں۔

Published: undefined

تاہم اس بار گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 14.2 کلو گھریلو ایل پی جی سلنڈر اپنی پرانی قیمت پر دستیاب رہے گا۔واضح رہے  کہ تیل کمپنیاں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں اور بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں، روپے کی پوزیشن اور مارکیٹ کے دیگر حالات کی بنیاد پر اپنے نرخ تبدیل کرتی ہیں۔

Published: undefined

مئی 2024 میں کمرشل گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی تھی۔ لگاتار دو مہینوں میں ہونے والی اس کمی کو مارکیٹ کے لیے خاص طور پر ریستوراں اور فوڈ انڈسٹری جیسے شعبوں کے لیے راحت سمجھا جاتا ہے۔ جہاں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 14 کلو گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی وہیں 19 کلو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 17 روپے فی سلنڈر تک کمی کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined