قومی خبریں

اعظم خان پر درج مقدمات کی تعداد 81، تین گرفتاری وارنٹ بھی جاری

رامپور ضلع انتظامیہ اعظم خان کو زمین مافیا قرار دے چکی ہے اور مجموعی طور پر ان کے خلاف 81 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

رامپور: سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمان اور سینئر رہنما اعظم خان کے خلاف یو پی حکومت کی طرف سے کی جا رہی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رامپور ضلع انتظامیہ اعظم خان کو زمین مافیا قرار دے چکی ہے اور مجموعی طور پر ان کے خلاف 81 مقدمار درج کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

رامپور کے ایس پی (سپرنٹنڈنٹ آف پولس) اجے پال شرما نے بتایا، ’’سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان کے خلاف کل 81 مقدمات درج ہو چکے ہیں، جبکہ ان کے خلاف 3 گرفتاری وارنٹ بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔ ان میں سے ایک معاملہ جیہ پردا کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ سے وابستہ ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ اعظم خان پر رامپور میں کسانوں کی زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کے علاوہ، بھینس، کتابوں اور بجلی کی چوری کے مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد اب گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

اعظم خان پر بجلی کے ساتھ پانی کی چوری کا بھی الزام ہے۔ اعظم خان اور ان کی اہلیہ راجیہ سبھا کی رکن تزئین فاطمہ کے خلاف بجلی چوری کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔ ریزارٹ کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیوب ویل کے آپریٹر کلب علی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ چک روڑ کی زمین محمد علی جوہر یونیورسٹی کو دینے کے معاملہ میں قانون گو مہیپال سنگھ کو معطکل در دیا گیا ہے۔

Published: undefined

بی جے پی کے رہنما آکاش سکسینہ نے ضلع مجسٹریٹ انجنی کمار سنگھ سے شکایت کی تھی کہ اعظم خان کے ریزارٹ میں بجلی چوری کی جا رہی ہے اور سرکاری رقم سے دو ٹیوب ویل لگوائی گئی ہیں۔ ان سے پانی کی سپلائی صرف ریزارٹ اور کھیتوں کے لئے کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ریزارٹ میں 50 سے زیادہ اے سی لگے ہیں لیکن بجلی کنکشن پر صرف 5 کلوواٹ لوڈ کی منظوری ہے۔

Published: undefined

اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر سینچائی اور بجلی کے محکمہ کے افسروں کی ٹیم نے ایس ڈی ایم پریم پرکاش تیواری کی سربراہی میں جمعرات کو ریزارٹ پر چھاپہ مارا۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا ، ’’ریزارٹ کے اندر ٹیوب ویلز لگی ہیں۔ ایک کھیتوں کی سینچائی کے لئے ہے اور دوسری پانی کی ٹینکی کے لئے۔ ٹینکی عوامی طور پر تعمیر کی گئی ہے لیکن اس سے گاؤں والوں کو پانی نہیں دیا جاتا ۔ اسی طرح سینچائی کے لئے لگی ٹیوب ویل سے بھی صرف اعظم خان کے کھیتوں کی سینچائی ہو رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

بجلی محکمہ کے جے ای (جونئر انجینئر) بھیشم کمار تومر نے بتایا، ’’ریزارٹ میں 5 کلو واٹ کا کنکشن اعظم خان کی بیوی کے نام ہے۔ اس کے باوجود بجلی کے گھمبے پر سیدھے کیبل ڈال کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ اس کے لئے شہر کوتوالی میں تزئین فاطمہ کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined