قومی خبریں

نوح تشدد معاملہ: ضمانت پر رہا بٹو بجرنگی نے ایک شخص کو سرعام زدوکوب کیا، پولیس اہلکار محض تماشائی بنا رہا

پولیس افسر نے بتایا کہ یہ ویڈیو یکم اپریل کا ہے اور جس شخص کو پیٹا جا رہا ہے وہ فرید آباد کے سرور پور کا رہنے والا ہے، اس پر الزام ہے کہ وہ دو لڑکیوں کا کا جنسی استحصال کرنے کا ارادہ رکھتا تھا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: گزشتہ سال ہریانہ کے نوح (میوات) میں تشدد کے دوران گرفتار ہونے والا بٹو بجرنگی فی الحال ضمانت پر باہر ہے، اس کی ایک شخص کو زدوکوب کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ ایک شخص کو لاٹھی سے پیٹ رہا ہے اور ساتھ میں ایک پولیس والا کھڑا ہے جو اس کی پٹائی دیکھ رہا ہے لیکن اسے روکنے کے لیے کچھ نہیں کر رہا۔

Published: undefined

این ڈی ٹی وی پر شائع رپورٹ کے مطابق، بٹو بجرنگی کی یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی۔ تاہم پولیس نے ابھی تک اس ویڈیو کے حوالے سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ یہ ویڈیو یکم اپریل کا ہے اور جس شخص کو پیٹا جا رہا ہے وہ فرید آباد کے سرور پور کا رہنے والا ہے۔ شمو نامی شخص پر الزام تھا کہ اس نے اپنے محلے کی دو لڑکیوں کو چاکلیٹ دے کر اپنے گھر بلایا اور مقامی لوگوں کو شک تھا کہ وہ ان کا جنسی استحصال کرنا چاہتا ہے۔ اس کے بعد پڑوسی گھر میں داخل ہوئے اور شمو کو پکڑ لیا۔

Published: undefined

واقعہ کی خبر پھیل گئی اور بجرنگی کی گائے کی حفاظت کرنے والی مبینہ ٹیم ’گئو رکشا بجرنگ فورس‘ کے ارکان موقع پر پہنچے اور شامو کو اپنے ساتھ سنجے انکلیو میں ان کے لیڈر کے گھر لے گئے۔ بجرنگی کے گھر کے باہر کی ویڈیو میں گئو رکشک اور بجرنگ دل کے ارکان لاٹھی پکڑے ہوئے ہیں اور گروپ میں شامل دیگر لوگ شامو کو زمین پر گھسیٹ رہے ہیں۔

Published: undefined

شامو سے کچھ فاصلے پر ایک پولیس اہلکار بھی کرسی پر بیٹھا نظر آتا ہے جو کرسی سے اٹھتا ہے لیکن شامو کی مدد کے لیے آگے نہیں آتا۔ ایک شخص پھر دوسروں سے شامو کو اپنی طرف کرنے کو کہتا ہے اور بجرنگی عرف راج کمار اسے لاٹھی سے کم از کم چار بار مارنے کے لیے آگے بڑھتا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ بجرنگی کے آگے بڑھنے سے پہلے ایک لڑکی کی ماں نے بھی شامو کو ڈنڈے سے مارا تھا۔

Published: undefined

سارن پولیس اسٹیشن کے افسر نے کہا، ’’ہم نے یہ وائرل ویڈیو دیکھا ہے اور ہم اس شخص کی تلاش کر رہے ہیں جس کی پٹائی کی گئی تھی۔ اگر وہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرتا ہے تو ہم کارروائی کریں گے۔ اگر اس نے شکایت نہیں کی تو ہم ویڈیو اور سوشل میڈیا کے ذریعے ملزمان کو تلاش کریں گے اور ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ ہریانہ کے نوح (علاقہ میوات) میں گزشتہ سال جولائی میں وشو ہندو پریشد کی طرف سے نکالے گئے جلوس کے دوران فرقہ وارانہ تشدد شروع ہوا، جو گڑگاؤں (گروگرام) اور بادشاہ پور سمیت دیگر علاقوں میں پھیل گیا۔ اس تشدد میں 5 افراد ہلاک اور کم از کم 70 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ایک مسجد کو بھی آگ لگا دی گئی تھی اور جان گنوانے والوں میں ایک عالم دین بھی شامل تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined