قومی خبریں

ماحولیات کارکن دشا روی کی گرفتاری کے خلاف این ایس یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

این ایس یو آئی کے بیان میں کہا گیا کہ این ایس یو آئی دشا روی کی گرفتاری کی مخالفت کرتی ہے اور وزیر اعظم مودی سے مطالبہ کرتی ہے کہ آپ ہٹلر کے راستہ پر نہ چلیں۔

دشا روی کی گرفتاری کے خلاف این ایس یو آئی کا مظاہرہ / آئی اے این ایس
دشا روی کی گرفتاری کے خلاف این ایس یو آئی کا مظاہرہ / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: گریٹا تھنبرگ ٹول کٹ معاملہ میں گرفتار ہونے والی ماحولیات کارکن دشا روی کی گرفتاری کے خلاف این ایس یو آئی (نیشنل یونین آف اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن) نے بدھ کے روز مظاہرہ کیا اور دشا روی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ کے دوران پولیس نے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

Published: undefined

این ایس یو آئی سے موصول ہونے والے ایک پریس بیان کے مطابق دشا روی کی گرفتاری کے خلاف طلبہ تنظیم (این ایس یو آئی) نے دہلی میں پر امن مظاہرہ کرنے پر این ایس یو آئی کے صدر نیرج کندن، ستویر سنگھ، حسین سلطانیہ، شوریہ ویر چودھری، کنال سہراوت، ارجن چپرانا، روہت رانا سمیت متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

Published: undefined

این ایس یو آئی کے بیان میں کہا گیا کہ ’’21 سالہ دشا روی ماحولیات کارکن ہونے کے علاوہ سماجی مسائل پر بھی اپنی رائے پیش کرتی ہے۔ اسی طرح انہوں نے کسانوں کی تحریک کی بھی حمایت کی اور یہ بات حکومت کو برداشت نیہں ہوئی اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔‘‘

Published: undefined

بیان میں مزید کہا گیا، ’’این ایس یو آئی دشا روی کی گرفتاری کی مخالفت کرتی ہے اور وزیر اعظم مودی سے مطالبہ کرتی ہے کہ آپ ہٹلر کے راستہ پر نہ چلیں۔ اگر آپ نے ہٹلر کے راستہ پر چل کر اس ملک کے نوجوانوں کو خاموش کرنے کی کوشش کی تو ملک کا نوجوان طبقہ آپ کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے میں زیادہ دیر نہیں لگائے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined