قومی خبریں

بنگال میں این آر سی کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار واضح کیا ہے کہ بنگال میں این آرسی کو نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ این آر سی سیاسی ہتھکنڈے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار واضح کیا ہے کہ بنگال میں این آرسی کو نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ این آر سی سیاسی ہتھکنڈے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اس کی آڑ میں سیاسی مخالفین کو پریشان کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

رول 185کے تحت این آر سی پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم کبھی بھی بنگال میں این آر سی نافذ ہونے نہیں دیں گے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ یہ صرف معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک معاشی بحران سے دوچار ہے، کمپنیاں بند ہورہی ہیں، لاکھوں نوجوان بے روزگار ہورہے ہیں مگر حکومت حقیقی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے غیر ضروری مسائل میں الجھانے کی کوشش کررہی ہے۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ چندریان۔2سائنس دانوں کا کمال ہے۔مگر حکومت اس کا سہرا اپنے سر باندھنے کی کوشش کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے سائنس دانوں نے اس سے قبل بھی بڑے بڑے کارنامے انجام دیے ہیں مگر کوئی بھی حکومت نے اس کا سہرا اپنے سر نہیں باندھا ہے۔

خیال رہے کہ کانگریس اور بایاں محاذ نے این آر سی پر بحث کرانے کی تجویز پیش کی تھی جس کی ترنمول کانگریس نے بھی حمایت کی تھی۔ 31 اگست کو این آر سی کی آخری فہرست شایع ہوئی جس میں 19لاکھ افراد کے نام شامل نہیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined