قومی خبریں

این پی آرہندوستان کے غریب اورپسماندہ طبقات کے لئے نقصان دہ: انیس الرحمن قاسمی

آرایس ایس ذہنیت کی حامل موجودہ حکومت ہندوستان کے سیکولرزم اورجمہوری ڈھانچے کوختم کرنے کی منصوبہ بندی کرچکی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

مدھوبنی ضلع کے ململ میں کالے قانون کے خلاف چل رہے دھرنےکے 35ویں دن مظاہرین کی حوصلہ افزائی کے لیے آج آل انڈیاملی کونسل کے قومی نائب صدر مولاناانیس الرحمن قاسمی نے شرکت کی۔ مولاناانیس الرحمن نے دھرنےکوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ آرایس ایس ذہنیت کی حامل موجودہ حکومت ہندوستان کے سیکولرزم اورجمہوری ڈھانچے کوختم کرنے کی منصوبہ بندی کرچکی ہے۔

Published: undefined

مولاناقاسمی نے کہاکہ جن لوگوں کے آباء واجداداوراکابرین نے اپنی جانوں کی بازی لگاگراس ملک کوظالم انگریزوں کے چنگل سے آزادکرایاانہیں کوآج آرایس ایس کی پوجاکرنے والے ملک کے غداربتاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اصل غدارتویہی لوگ ہیں جن کے آباءواجدادنے مہاتماگاندھی جی کاقتل کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت نے گزشتہ چھ سالوں میں ہندوستانی آئین میں ترمیم کرکے دسیوں خلاف دستورقانون بنایاہے،لیکن ان میں سب سے خطرناک موجودہ متنازع شہریت ترمیمی قانون ہے۔اوراس کے بعداس سے بھی زیادہ خطرناک اسی سال کے ماہ اپریل سے پورے ملک میں نافذ ہونے والاقانون این پی آرہے جودراصل این آرسی کاچوردروازہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ان دونوں قانون سے سب سے زیادہ نقصان ہندوستان کے غریب اورپسماندہ طبقے کاہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ غیرمسلم دلت اوردوسرے طبقات کی تومشکلیں کچھ برسوں تک رہنے کے بعدانہیں ہندوستان کی شہریت دوبارہ مل جائے گی؛لیکن مسلم پسماندہ طبقہ کے زیادہ ترلوگ بے وطن متعین کیے جائیں گے۔اس لیے ہم لوگوں کواس کالے قانون کے خلاف لمبی تحریک چلانی ہوگی اوران قوانین کے نقصان سے دلت اورپچھڑے طبقے کے ہندوبھائیوں کوبھی آگاہ کرناہوگا؛تاکہ ان کے ساتھ مل کراس تحریک کوچلاناہمارے لیے آسان ہواورہم یہ جنگ جیت سکیں۔

Published: undefined

مولانا نافع عارفی نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان میں آزادی کے بعدکسی نہ کسی مطالبے کولے کرہزاروں تحریکیں چلائی گئیں لیکن کسی تحریک میں اتنی بڑی تعدادمیں خواتین کوگھرسے باہرنکل آوازبلند کرتے نہیں دیکھااورخوشی کی بات ہے کہ ہماری اس لڑائی میں بڑی تعدادمیں ہمارے برادران وطن بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت ملک کی باگڈورایسے ہاتھوں میں ہے جنہیں ملک کی ترقی اورملک کے عوام کی خوشی اورآرام وراحت پسند نہیں؛ اس لیے آئے دن ایسے ایسے غیرضروری قوانین لائے جارہے ہیں،جن سے ملک کاہرشہری پریشان ہے۔ملک میں اب نہ روزگارکی بات چل رہی ہے،نہ عدل وانصاف کاکہیں چرچاہے۔ملک میں اب توفقط بی جے پی اورآرایس ایس کے کارکنان اورلیڈران کی زہریلی بولیوں کی بوچھارہورہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined