
یو پی آئی علامتی تصویر/ آئی اے این ایس
آر بی آئی نے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے مد نظر ’جونیئر پیمنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کو ڈیجیٹل والیٹ خدمات شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ آج ہندوستان دنیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل پیمنٹ کا استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔ آج چھوٹی سے چھوٹی دکانوں سے لے کر بڑے بڑے مال تک لوگ آن لائن پیمنٹ کا استعمال کرنے لگے ہیں۔ آج تقریباً ہر دکان میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت موجود ہے۔ آپ کو ڈیجیٹل پیمنٹ کرنے کے لیے بینک کھاتہ کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن آر بی آئی کے اس نئے منصوبہ کے تحت وہ صارف جن کا بینک میں کھاتہ نہیں ہے وہ بھی آن لائن پیمنٹ کر پائیں گے۔ آر بی آئی جونیو کے تحت جلد ہی یو پی آئی سے منسلک ایک نیا ڈیجیٹل والیٹ شروع کرنے جا رہا ہے، جس کا استعمال ایسے بھی صارف کر پائیں گے جن کا بینک میں کھاتہ نہیں ہوگا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ انکت گیرا اور شنکر ناتھ نے بچوں اور نوجوانوں کے لیے جونیو ایپ کی شروعات کی ہے۔ اس ایپ کا مقصد ہے بچوں کو ذمہ داری سے پیسے خرچ کرنا اور بچت کی عادت سکھانا۔ جونیو پیمنٹس کا استعمال کرنے کے لیے بچوں کے والدین اس میں پیسے ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اخراجات کی حد مقرر کرنے کے علاوہ ہر ٹرانزیکشن پر نظر رکھنے کی سہولت بھی جونیو پیمنٹس دیتا ہے۔ ایپ میں کئی پرکشش فیچر بھی موجود ہے۔ ایپ میں ٹاسک ریوارڈ اور سیونگ گولز جیسی سہولیات بھی ہیں، جس کی وجہ سے بچوں کو مالی سمجھداری کا علم ہوتا ہے۔ اب تک 20 لاکھ سے زائد نوجوانوں نے جونیو پیمنٹس کا استعمال کیا ہے۔
Published: undefined
جونیو کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اب بچے بغیر بینک اکاؤنٹ کے بھی یو پی آئی کیو آر کوڈ اسکین کر کے آسانی سے پیمنٹ کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت این پی سی آئی کے یو پی آئی سرکل انیشی ایٹو سے منسلک ہے، جس کے تحت صارف کے والدین اپنے یو پی آئی اکاؤنٹ کو بچوں کو والیٹ سے لنک کر سکتے ہیں۔ اس ایپ سے بچوں کو مالی سمجھ بوجھ پیدا کرنے میں آسانی ہوگی۔ وہ جان پائیں گے کہ پیسہ کتنا خرچ کرنا چاہیے اور کس طرح سے پیسوں کی بچت کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined