قومی خبریں

اب اسپائس جیٹ میں پیش آیا بدسلوکی کا معاملہ، 2 مسافروں کو اتار کر سیکورٹی ٹیم کے حوالے کیا گیا

بدسلوکی کے واقعہ کی جانکاری کیبن عملہ نے پی آئی سی اور سیکورٹی اہلکاروں کو دی، پھر اس مسافر اور اس کے ساتھ سفر کر رہے ایک دیگر مسافر کو اتار کر سیکورٹی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔

اسپائس جیٹ، تصویر یو این آئی
اسپائس جیٹ، تصویر یو این آئی 

گزشتہ کچھ ماہ سے ایئرلائنز کمپنیاں خوب سرخیاں بن رہی ہیں۔ کبھی فلائٹ میں تکنیکی خرابی کے سبب ایمرجنسی لینڈنگ معاملے کو لے کر، اور کبھی کسی مسافر کی بدسلوکی کے معاملے پر۔ اب ایک بار پھر طیارہ میں مسافر کے ذریعہ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے اور واقعہ اسپائس جیٹ کے طیارہ میں پیش آیا۔ اسپائس جیٹ نے پیر کے روز جانکاری دی کہ اس کے ایک ویٹ لیزڈ کورینڈن طیارہ کو ایس جی-8133 (دہلی-حیدر آباد) کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ دہلی میں بورڈنگ کے دوران ایک مسافر نے بے قابو اور نامناسب سلوک کیا۔ مسافر نے کیبن عملہ کو پریشان کیا۔ اس واقعہ کی جانکاری کیبن عملہ نے پی آئی سی اور سیکورٹی اہلکاروں کو دی۔ پھر اس مسافر اور اس کے ساتھ سفر کر رہے ایک دیگر مسافر کو اتار کر سیکورٹی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ طیارہ میں مسافروں کے ذریعہ بدسلوکی کے کئی معاملے گزشتہ کچھ ماہ میں سامنے آئے ہیں۔ 5 جنوری کی ہی بات ہے جب نئی دہلی سے گوا جانے والی گو-فرسٹ فلائٹ میں دو بیرون ملکی مسافروں نے مبینہ طور پر خاتون فلائٹ ایٹنڈنٹ کے ساتھ غلط سلوک کیا تھا۔ غیر ملکی مسافروں نے مبینہ طور پر ایک ایئر ہوسٹیس کو ساتھ بیٹھنے کے لیے کہا تھا اور ایک دیگر ایئر ہوسٹیس سے فحش باتیں کہی تھیں۔ دونوں مسافروں کو ہوائی اڈہ سیکورٹی ایجنسی سی آئی ایس ایف کو سونپ دیا گیا تھا اور معاملے کی اطلاع ریگولیٹری ڈی جی سی اے کو دی گئی تھی۔

Published: undefined

برے سلوک کا ایک معاملہ گزشتہ سال ایئر انڈیا کی فلائٹ میں بھی پیش آیا تھا جو اب تک سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ فلائٹ میں ایک مسافر کے ذریعہ خاتون مسافر پر پیشاب کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ 26 نومبر کو شنکر مشرا نامی شخص نے بزنس کلاس میں ایک بزرگ خاتون مسافر پر نشے کی حالت میں پیش کر دیا تھا۔ ملزم کو دہلی پولیس نے کیس درج ہونے کے بعد بنگلورو سے گرفتار کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined