
سائبر فراڈ / آئی اے این ایس
ڈیجیٹل فراڈ کے بڑھتے معاملات کے درمیان دہلی سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں جعلسازوں نے ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کا خوف دکھا کر بزرگ این آر آئی جوڑے سے 14 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں درج اس معاملے میں 77 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ کس طرح کال کرنے والوں نے قانون کا حوالہ دے کر ان پر بار بار دباؤ ڈالا اور آرٹی جی ایس کے ذریعے رقم ٹرانسفر کروالی۔ دہلی پولیس کی آئی ایف ایس او یونٹ نے ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
سائبر فراڈ کا شکار ہوئی اندرا تنیجا اور ان کے شوہر اوم تنیجا کے مطابق 24 دسمبر 2025 کو انہیں خود کو ٹرائی افسر بتانے والے شخص کا فون آیا۔ کال کرنے والے نے الزام لگایا کہ ان کے موبائل نمبر کا استعمال قابل اعتراض کالز اور منی لانڈرنگ میں کیا گیا ہے۔
Published: undefined
رپورٹس کے مطابق واردات کے بعد کال مبینہ طور پر ممبئی کے کولابا پولیس اسٹیشن سے جوڑی گئی جہاں ایک فرضی آئی پی ایس افسر نے گرفتاری کی دھمکی دی اور اپنے بینک اکاؤنٹس کی تصدیق کے نام پر رقم ٹرانسفر کرنے کے لئے کہا۔ متاثرہ بزرگ جوڑے کو 24 دسمبر سے 10 جنوری تک ڈیجیٹل اریسٹ میں رکھا گیا اور الگ الگ بینک اکاؤنٹس میں آرٹی جی ایس کے ذریعہ 8 بار تقریباً 14.85 کروڑ روپے منتقل کروالیے گئے۔ جعلسازوں نے انہیں یقین دلایا کہ یہ رقم آر بی آئی کے ذریعہ واپس کر دی جائے گی۔
Published: undefined
اسی اثنا میں ہفتہ (10 جنوری) کو متاثرہ جوڑے نے جنوبی دہلی ضلع کے سی آر پارک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی اور 1930 سائبر ہیلپ لائن پر بھی معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ بزرگ جوڑے کی شکایت کی بنیاد پر اب دہلی پولیس اس پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ بتادیں کہ یہ جوڑا -162015 میں امریکہ سے ریٹائر ہونے کے بعد ہندوستان واپس آیا تھا اور سماجی کاموں میں مصروف ہوگیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined