قومی خبریں

اب ٹرینوں میں ملے گی اے ٹی ایم کی سہولت! ریلوے نے کیا پہلا تجربہ

ممبئی-منماڑ پنچوٹی ایکسپریس ملک کی پہلی ایسی ٹرین بن گئی ہے جس میں اے ٹی ایم کی سہولت دستیاب ہے۔ ابھی پوری طرح سے صاف نہیں ہے کہ یہ تجربہ وسیع پیمانے پر کب سے نافذ ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

اگر آپ زیادہ تر ٹرین سے سفر کرتے ہیں اور اس دوران آپ کے پاس کیش کم پڑ جاتا ہے یا ختم ہو جاتا ہے تو پیسے نکالنے کے لیے اب شاید اسٹیشن پر اترنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کیونکہ ہندوستانی ریلوے نے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ اب جلد ہی ٹرین میں ہی مسافروں کو اے ٹی ایم کی سہولت ملنے والی ہے اور اس کی شروعات ممبئی-منماڑ پنچوٹی ایکسپریس سے ہو بھی گئی ہے۔ یہ ملک کی پہلی ایسی ٹرین بن گئی ہے جس میں اے ٹی ایم کی سہولت دستیاب ہے۔

Published: undefined

ابھی تک آرام دہ کرسیوں سے لے کر موبائل فون چارجنگ اور لیمپ جیسی کئی جدید سہولتیں ٹرین میں ملتی رہی ہیں لیکن اب ریلوے نے ٹرینوں میں اے ٹی ایم یعنی آٹومیٹیڈ ٹیلر مشین کا ٹیسٹ شروع کر دیا ہے۔ حالانکہ یہ پوری طرح صاف نہیں ہے کہ یہ تجربہ وسیع پیمانے پر کب سے نافذ کیا جائے گا۔

Published: undefined

سینٹرل ریلوے (سی آر) نے ممبئی-منماڑ پنچوٹی ایکسپریس میں تجربہ کے طور پر اے ٹی ایم لگایا ہے۔ افسروں نے منگل کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ اے ٹی ایم ایک نجی بینک کے ذریعہ فراہم کیا گیا ہے اور اسے اس ڈیلی ایکسپریس سروس کی ایمرجنسی چیئر کار کوچ میں نصب کیا گیا ہے۔  افسروں کے مطابق اسے جلد ہی مسافروں کے لیے دستیاب کرایا جائے گا۔

Published: undefined

وسطی ریلوے کے چیف انفارمیشن آفیسر سوپنل نیلا نے کہا کہ پنچوٹی ایکسپریس میں تجربہ کے طور پر اے ٹی ایم نصب کیا گیا ہے۔ ریلوے افسروں نے بتایا کہ یہ اے ٹی ایم کوچ کے پچھلے حصے میں ایک کیوبکل میں لگایا گیا ہے، جہاں پہلے عارضی پینٹری تھی۔ ٹرین کے چلنے کے دوران تحفظ اور پہنچ کو یقینی کرنے کے لیے ایک شٹر دروازہ بھی لگایا گیا ہے۔

Published: undefined

افسر نے بتایا کہ اس کوچ میں ضروری تبدیلی منماڑ ریلوے ورکشاپ میں کیے گئے۔ پنچوٹی ایکسپریس ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس اور پڑوسی ناسک ضلع کے منماڑ جنکشن کے درمیان روزانہ چلتی ہے۔ یہ ٹرین تقریباً 4 گھنٹے، 35 منٹ میں ایک طرف کا سفر پورا کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined