قومی خبریں

کانگریس صدر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن انچارج مدھوسودن مستری نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم اکتوبر کو کی جائے گی اور جن امیدواروں کے نام درست پائے جائیں گے ان کی فہرست بھی اسی دن شام تک جاری کر دی جائے گی۔

مدھوسودن مستری، تصویر آئی اے این ایس
مدھوسودن مستری، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس نے نئے صدر کے انتخاب کے پروگرام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کانگریس کے الیکشن انچارج مدھوسودن مستری نے بتایا کہ پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور 24 سے 30 ستمبر تک کسی بھی دن صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کیے جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم اکتوبر کو کی جائے گی اور جن امیدواروں کے نام درست پائے جائیں گے ان کی فہرست بھی اسی دن شام تک جاری کر دی جائے گی۔ امیدوار 8 اکتوبر تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔

Published: undefined

الیکشن انچارج نے بتایا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 8 اکتوبر کو شام 5 بجے کے بعد شائع کی جائے گی اور پھر 17 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک صدر کے عہدہ کے لیے تمام ریاستی ہیڈکوارٹرز میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی پارٹی ہیڈ کوارٹر میں 19 اکتوبر کو صبح 10 بجے شروع ہوگی اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined