قومی خبریں

اتر پردیش اسمبلی انتخاب 2022 کے پہلے مرحلہ کے لیے نوٹیفکیشن جاری

پہلے مرحلے میں مغربی اتر پردیش کے شاملی، میرٹھ، مظفر نگر، باغپت، ہاپوڑ، غازی آباد، بلند شہر، متھرا، آگرہ، علی گڑھ اور گوتم بدھ نگر اضلاع کی 58 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن 

لکھنؤ: الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کی جانب سے عوامی نمائندگی قانون کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے ساتھ ہی امیدواروں کی جانب سے نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 21 جنوری تک داخل کیے جا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 24 جنوری کو ہوگی۔

Published: undefined

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 27 جنوری مقرر کی گئی ہے، جبکہ ووٹنگ 10 فروری کو ہوگی۔ کورونا بحران کے پیش نظر اس بار ووٹنگ کی مدت میں توسیع کر کے ایک گھنٹہ زیادہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت صبح 7:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں مغربی اتر پردیش کے شاملی، میرٹھ، مظفر نگر، باغپت، ہاپوڑ، غازی آباد، بلند شہر، متھرا، آگرہ، علی گڑھ اور گوتم بدھ نگر اضلاع کی 58 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined