قومی خبریں

’اگنی ویر‘ کے 25 ہزار سے زائد عہدوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری، آٹھویں درجہ پاس افراد بھی دے سکتے ہیں درخواست

اگنی ویر کلرک/اسٹور کیپر عہدہ کے لیے امیدواروں کو ٹائپنگ ٹیسٹ بھی دینا ہوتا ہے، جس میں انگریزی میں تقریباً 30 الفاظ فی منٹ کی رفتار ضروری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اگنی ویر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

اگنی ویر، تصویر سوشل میڈیا

 

ہندوستانی فوج نے 12 فروری 2026 کو ’اگنی ویر بھرتی 2026‘ سے متعلق آفیشیل نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس بھرتی کے تحت ملک بھر کے غیر شادی شدہ مرد و خواتین امیدواروں سے آن لائن درخواست طلب کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن اگنی ویر جنرل ڈیوٹی (جی ڈی)، ٹیکنیکل، کلرک/اسٹور کیپر ٹیکنیکل اور ٹریڈس مین سمیت 25 ہزار سے زیادہ عہدے بھرے جائیں گے۔ خواہش مند امیدوار 13 فروری 2026 سے آفیشیل پورٹل کے ذریعہ آن لائن درخواست کر سکتے ہیں اور مقررہ تاریخ کے اندر اپنا فارم جمع کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

اگنی ویر جنرل ڈیوٹی (جی ڈی) کے لیے امیدوار کا دسویں درجہ پاس ہونا لازمی ہے۔ اس میں مجموعی طور پر کم از کم 45 فیصد نمبرات اور ہر سبجیکٹ میں 33 فیصد نمبرات ہونے چاہئیں۔ اگنی ویر ٹکنیکل کے لیے امیدواروں کا بارہویں سائنس سبجیکٹ (فیزکس، کیمسٹری، ریاضی اور انگریزی) کے ساتھ پاس ہونا ضروری ہے، جس میں مجموعی طور پر 50 فیصد نمبرات اور ہر سبجیکٹ میں کم از کم 40 فیصد نمبرات ہوں۔ یا پھر دسویں کے ساتھ 2 سال کا آئی ٹی آئی کورس کیا ہو۔

Published: undefined

اگنی ویر کلرک/ایس کے ٹی عہدہ کے لیے امیدوار کا بارہویں کسی بھی سبجیکٹ سے کم از کم 60 فیصد نمبرات کے ساتھ پاس ہونا اور ہر سبجیکٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبرات ہونا ضروری ہے۔ ساتھ ہی انگریزی اور ریاضی/آڈٹ سبجیکٹ بھی لازم ہیں۔ اسی طرح اگنی ویر ٹریڈس مین عہدہ کے لیے امیدواروں کا آٹھویں یا دسویں جنرل طریقے سے پاس ہونا اور ہر سبجیکٹ میں کم از کم 33 فیصد نمبرات ہونا لازم قرار دیے گئے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فوج میں ’اگنی ویر‘ بھرتی کا عمل 2 مراحل میں پورا ہوتا ہے۔ پہلے آن لائن امتحان لیا جاتا ہے، پھر بھرتی کے لیے ریلی ہوتی ہے۔ پہلے مرحلہ میں آن لائن امتحان (سی ای ای) کے تحت سب سے پہلے سبھی امیدواروں کو کمپیوٹر پر مبنی امتحان دینا ہوتا ہے۔ یہ امتحان کثیر متبادل جوابات پر مشتمل سوالوں (ایم سی کیو) پر مبنی ہوتا ہے۔ درست جواب دینے پر پورے نمبرات ملتے ہیں اور چھوڑے گئے سوالوں پر کوئی نمبر نہیں ملتا۔ دوسرے مرحلہ میں آن لائن امتحان میں ملے نمبرات کی بنیاد پر میرٹ لسٹ بنائی جاتی ہے اور اسی کے مطابق امیدواروں کو آئندہ مرحلہ کے لیے بلایا جاتا ہے۔

Published: undefined

اگنی ویر کلرک/اسٹور کیپر عہدہ کے لیے امیدواروں کو ٹائپنگ ٹیسٹ بھی دینا ہوتا ہے، جس میں انگریزی میں تقریباً 30 الفاظ فی منٹ کی رفتار ضروری ہے۔ ٹائپنگ ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدوار ہی آگے کے عمل میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اگنی ویر بھرتی کے لیے سبھی زمرہ کے امیدواروں کو پروسیسنگ فیس کے طور پر 250 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اسے صرف ایس بی آئی پورٹل کے ذریعہ سے آن لائن ادا کیا جا سکتا ہے۔ اس میں نیٹ بینکنگ، کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک بار ادا کردہ فیس واپس نہیں کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined