قومی خبریں

شیوراج کو ٹھندی چائے ملنے پر افسر پر گری گاج! کانگریس نے کیا طنز

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے چھترپور ضلع کے کھجوراہو قیام کے دوران ٹھنڈی چائے پیش کرانا ایک افسر کے لئے مہنگا پڑ گیا، اس کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے

شیوراج سنگھ چوہان، تصویر آئی اے این ایس
شیوراج سنگھ چوہان، تصویر آئی اے این ایس 

بھوپال / چھترپور: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے چھترپور ضلع کے کھجوراہو قیام کے دوران ٹھنڈی چائے پیش کرانا ایک افسر کے لئے مہنگا پڑ گیا۔ اسے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیاہے۔ کانگریس نے اس پر طنز کیا ہے، جبکہ سب ڈویزنل آفیسر نے ٹھنڈی چائے پیش کئے جانے کی تردید کی ہے۔

Published: undefined

معاملہ 11 جولائی کا ہے، جب وزیر اعلیٰ کھجوراہو ہوائی اڈے پر ٹرانزٹ ویزت کے لئے کچھ تیر کے لئے ٹھہرے تھے۔ راج نگر کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی طرف سے جونیئر سپلائی آفیسر راکیش کنہوا کو جاری کردہ وجہ بتاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان 11 جولائی کو کھجوراہو ہوائی اڈے پر ٹرانزٹ وزٹ پر تھے، اس دوران انہیں ناشتہ اور چائے فراہم کرنے کی ذمہ داری ان پر تھی، جس میں پتی کا تناسب دردست نہیں تھا اور وہ ٹھنڈی تھی، اس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کے سامنے ناگوار صورتحال پیدا ہو گئی اور پروٹوکول کی پاسداری پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

Published: undefined

اس نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ صورتحال وی وی آئی پی کے نظام کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے جو کہ پروٹوکول کی دفعات کے منافی ہونے کی وجہ سے بداعمالی کے زمرے میں آتا ہے۔ اس نوٹس میں افسر کو تین دن کے اندر جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ان کے خلاف بداعمالی کے تحت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Published: undefined

سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی طرف سے جونیئر سپلائی افسر کو جاری نوٹس کی کاپی کے ساتھ، کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر نریندر سلوجا نے ٹویٹ کیا اور لکھا، "ماماجی کو ٹھنڈی چائے دینے پر فوڈ انسپکٹر پر گری گاج، چھتر پور کے راج نگر کا معاملہ۔ عوام کو بھلے راشن تک نہ ملے، مریض کو ایمبولینس نہ ملے لیکن چیف کو ٹھنڈی چائے نہیں ملنی چاہیے!‘‘

Published: undefined

ادھر، سب ڈویزنل آفیسر ڈی پی دیویدی نے نوٹس جاری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل جو انتظامی افسران کو جو چائے پیش کی گئی تھی اس میں پتی کا تناسب ٹھیک نہیں تھا، اسی پر نوٹس دیا گیا ہے۔ وزیرا علیٰ نے تو چائے لی ہی نہیں۔ وہ وی آئی پی لانچ میں ہی نہیں آئے تھے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined