قومی خبریں

سدھارتھ نگر میں نااہل کسانوں پر کسا شکنجہ، 2600 سے زائد کو بھیجا گیا نوٹس

افسران کا کہنا ہے کہ 30 جون تک سبھی فائدہ کنندگان کی جانچ مکمل ہو جائے گی، اگر نااہل کسان نوٹس جاری ہونے کے بعد بھی پیسے واپس نہیں کرتے تو آر سی جاری کر وصولی کا عمل انجام دیا جائے گا۔

کسان، تصویر یو این آئی
کسان، تصویر یو این آئی 

پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کا فائدہ اٹھانے والے نااہل کسانوں پر یوپی حکومت کا شکنجہ دن بہ دن کستا جا رہا ہے۔ اس منصوبہ کا فائدہ اٹھا رہے کسان پریشان ہیں کہ انتظامیہ کے ذریعہ بھیجے گئے نوٹس کے بعد اب وہ کیا کریں۔ سدھارتھ نگر کے کسانوں میں بھی اس وقت سے ہلچل پیدا ہو گئی ہے جب 2600 سے زائد نااہل کسانوں کو محکمہ زراعت نے نوٹس بھیج دیا۔ سدھارتھ نگر میں مجموعی طور پر 4.5 لاکھ کسان کنبے ہیں جن میں سے تین لاکھ 77 ہزار کسان کنبے اس منصوبہ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ 2600 سے زائد کسانوں کو نوٹس بھیجے جانے کے بعد ضلع کے دیگر کسان کنبوں میں بھی تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ یوپی میں پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کا فائدہ اٹھانے والے نااہل کسانوں سے وصولی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اب تک نااہل کسانوں سے 5 لاکھ روپے کی وصولی ہونے کی خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں۔ محکمہ زراعت کو نااہل کسانوں سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی وصولی کرنی ہے۔ اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے محکمہ جی جان سے لگ گیا ہے۔ گاؤں گاؤں گھوم کر محکمہ زراعت کے اہلکار جانچ کر رہے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نااہل کسانوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس معاملے میں ضلع کے ڈپٹی ایگریکلچر ڈائریکٹر نے بتایا کہ انکم ٹیکس ریٹرن بھر رہے کسانوں کو سب سے پہلے نوٹس بھیجا گیا ہے۔

Published: undefined

افسران کا کہنا ہے کہ پی ایم سمان ندھی یوجنا کے شرائط کو سامنے رکھتے ہوئے گاؤں گاؤں جا کر تصدیق کا عمل تیز کیا جائے گا۔ ان کے مطابق بہت سے لوگ جو خط افلاس سے اوپر زندگی گزار کر رہے ہیں، وہ بھی کسان سمان ندھی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یکم مئی سے 30 جون تک سبھی لوگوں کی جانچ مکمل ہو جائے گی۔ اگر نااہل کسان نوٹس جاری ہونے کے بعد بھی پیسے واپس نہیں کرتے تو آر سی جاری کر وصولی کا عمل انجام دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو