قومی خبریں

ڈی جی سی اے نے انڈیگو کے سی ای او کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا

ڈی جی سی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر آپریشن کی ناکامی منصوبہ بندی، نگرانی اور وسائل کے انتظام میں سنگین خامیوں کو ظاہر کرتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

انڈیگو کی پروازوں کی منسوخی سے دہلی، ممبئی اور چنئی کے ہوائی اڈوں پر افراتفری پھیل گئی ہے۔ حکومت نے اس کے لیے انڈیگو ایئر لائنز کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ڈی جی سی اے نے انڈیگو کے سی ای او کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا ہے، جس میں پوچھا گیا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جانی چاہیے۔

Published: undefined

ڈی جی سی اے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اتنے زیادہ مسافروں کو ہونے والی تکلیف کو دیکھتے ہوئے ان پر جرمانہ کیوں نہیں لگایا جانا چاہئے؟ دی جی سی اے نے واضح طور پر کہا کہ اگر غیر تسلی بخش جواب موصول ہوا تو ایئر لائن کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

ڈی جی سی اے نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ سی ای او کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایئر لائن کے کام کاج کو یقینی بنائے، لیکن سی ای او مسافروں کی سہولیات اور آپریشنز کو یقینی بنانے میں ناکام رہے۔ سی ای او کو اب 24 گھنٹے کے اندر وضاحت کرنے کو کہا گیا ہے کہ ڈی جی سی اے کو ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرنی چاہئے۔ اگر کوئی جواب نہیں دیا گیا تو ڈی جی سی اے اپنا فیصلہ خود کرے گا۔

Published: undefined

شہری ہوا بازی کے ڈائرکٹر جنرل نے کہا کہ انڈیگو کی پروازوں میں نمایاں رکاوٹ آئی ہے۔ حال ہی میں، انڈیگو کی کئی طے شدہ پروازوں میں اہم رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات اور تکلیف ہوئی۔ ڈی جی سی اے نے کہا کہ پرواز کی منسوخی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایئرلائن نظرثانی شدہ ایف ڈی ٹی ایل (فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمٹ) ضوابط کے نفاذ کے لیے مناسب تیاری کرنے میں ناکام رہی۔ پائلٹس اور عملے کے لیے مناسب انتظامات اور منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

Published: undefined

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر آپریشنل ناکامی منصوبہ بندی، نگرانی اور وسائل کے انتظام میں سنگین کوتاہیوں کو ظاہر کرتی ہے۔ ایئر لائن کئی ضوابط کی تعمیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ڈی جی سی اے نے یہ بھی الزام لگایا کہ انڈیگو مسافروں کو تاخیر اور منسوخی کی بروقت اطلاع فراہم کرنے میں ناکام رہا، اور نہ ہی ضروری مدد فراہم کی، جو کہ ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined