قومی خبریں

کورونا سے ہوئی ہر موت کو طبی لاپروائی نہیں کہا جا سکتا: سپریم کورٹ

ایک عرضی میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے علاج کے لیے ضروری انتظام تو کیا نہیں، ساتھ ہی لاپروائی سے کورونا کو دعوت دے دی، اس لیے ہر موت کو سرکاری اور طبی لاپروائی کی طرح دیکھا جانا چاہیے۔

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
سپریم کورٹ / آئی اے این ایس 

سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران کورونا سے ہوئی ہر ہلاکت پر کنبہ کو معاوضہ دینے سے متعلق مطالبہ کو ٹھکرا دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے یہ ماننے سے انکار کر دیا ہے کہ کورونا سے ہوئی ہر موت طبی لاپروائی کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ کورونا کے سبب بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں، یہ افسوسناک ہے، لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ہر موت میڈیکل لاپروائی کا معاملہ ہے۔

Published: undefined

دراصل عرضی دہندہ دیپک راج سنگھ کی دلیل تھی کہ بیشتر اموات آکسیجن کی کمی یا علاج کی ضروری سہولت نہ ہونے کے سبب ہوئی ہیں۔ ہیلتھ پر پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے کورونا کی دوسری لہر کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ آکسیجن اور ہاسپیٹل بیڈ کی کمی کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرائی تھی، لیکن حکومت نے مناسب تیاری نہیں کی۔

Published: undefined

دیپک راج سنگھ کے وکیل شری رام پرکّٹ کے ذریعہ داخل عرضی میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ الگ الگ حکومتوں اور اداروں نے بھیڑ اکٹھا ہونے کی اجازت دی، انتخابی ریلیوں، کمبھ میلہ جیسے انعقاد کو ہونے دیا۔ حکومت علاج کے لیے ضروری انتظام تو کیا نہیں، ساتھ ہی لاپروائی سے کورونا کو دعوت دے دی۔ اس لیے ہر موت کو سرکاری اور طبی لاپروائی کی طرح دیکھا جانا چاہیے۔

Published: undefined

اس عرضی پر آج جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، وکرم ناتھ اور ہیما کوہلی کی بنچ نے سماعت کی۔ انھوں نے ہر موت کو طبی لاپروائی ماننے سے منع کر دیا اور کہا کہ یہ ایک غلط سوچ ہوگی۔ عدالت نے عرضی دہندہ سے کہا کہ اگر مستقبل کو لے کر ان کے پاس کوئی مشورہ ہے تو وہ انھیں حکومت کو سونپ سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined