قومی خبریں

ٹھنڈ سے کانپنے لگا شمالی ہندوستان، دہلی سمیت کئی ریاستوں میں سرد لہر کا حملہ، کہرے نے بڑھائی پریشانی

دہلی سمیت کچھ ریاستوں میں سرد لہرکا الرٹ جاری کیا گیا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس دوران کئی اسکولوں میں چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں اور لوگ الاؤ اور ہیٹر کا سہارا لے رہے ہیں۔

سرد لہر، تصویر آئی اے این ایس
سرد لہر، تصویر آئی اے این ایس 

شمالی ہندوستان میں سردی اپنے تیور دکھانے لگی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور شدید سردی سے نظام زندگی مسلسل متاثرہورہا ہے۔ درجہ حرارت میں گراوٹ کے بعد کچھ علاقوں میں درجہ حرارت انجماد کے قریب پہنچ گیا ہے۔ وہیں شدید کہرے نے سڑک اور ریل ٹریفک کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شمالی ہند کی کچھ ریاستوں میں اگلے چند دنوں تک شدید سردی اور کہرے کی کیفیت برقرار رہے گی۔

Published: undefined

دہلی سمیت کچھ ریاستوں میں آج سے سرد لہرکا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث عام لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے کئی اسکولوں میں چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں اور لوگ الاؤ اور ہیٹر کا سہارا لے رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے چند دنوں تک دہلی سمیت کچھ ریاستوں میں شدید کہرا اور سرد لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی نے دہلی اور ہریانہ کے کچھ دور دراز علاقوں میں 3 سے 6 جنوری کے درمیان سرد لہر کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ راجستھان میں سرد لہر اورشدید کہرے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ماؤنٹ ابو میں درجہ حرارت صفر ڈگری پر پہنچ گیا ہے۔ وہیں راجستھان کے کئی ڈویژنوں میں بارش کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے ریاست کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ آج بھی کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

اس کے ساھ ہی راجستھان کے کئی اضلاع میں شدید کہرے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے جہاں حد بصارت صفر ہو سکتی ہے۔ محکمہ کے مطابق الور، دوسہ، دیگ، دھول پور، بھرت پور، جے پور، جھنجھنو، کرولی، کھیرتھل، تیجارا، کوٹ پٹلی-بہرور، سوائی مادھو پور، سیکر، بیکانیر، چورو، ڈڈوانا گُوچامن سری گنگانگر، ہنومان گڑھ میں شدید کہرے کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس شدید کہرے کی وجہ سے دن مزید سرد ہو سکتے ہیں۔ ریاست کے کئی اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ راجدھانی جے پور میں شدید کہرے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راجدھانی میں سردی اور گلن میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined