قومی خبریں

نوئیڈا: قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بلڈر پر ’نیشنل گرین ٹریبونل‘ نے لگایا 15 کروڑ روپے کا جرمانہ

نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے یہ فیصلہ نوئیڈا کے سیکٹر-77 میں ’ایکسپریس جینتھ‘ کی تعمیر پر ایکسپریس بلڈر اور پروموٹرس پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف سنایا ہے۔

نیشنل گرین ٹریبونل، تصویر آئی اے این ایس
نیشنل گرین ٹریبونل، تصویر آئی اے این ایس 

ماحولیات کو نظر انداز کرنے کو لے کر اس وقت نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کا رویہ سخت نظر آ رہا ہے۔ 15 دن قبل ہی دہلی سمیت پورے این سی آر میں گریپ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا جگہ جگہ چالان بھی کاٹا جا رہا ہے اور ان پر جرمانہ لگایا جا رہا ہے۔ ایسے ہی ایک معاملے میں این جی ٹی نے نوئیڈا کے ایک بلڈر کو عمارت میں زیادہ منزل تیار کرنے کے لیے 15 کروڑ روپے کا معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔ این جی ٹی نے یہ فیصلہ نوئیڈا کے سیکٹر-77 میں ’ایکسپریس جینتھ‘ کی تعمیر پر ایکسپریس بلڈر اور پروموٹرس پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف سنایا ہے۔

Published: undefined

این جی ٹی سربراہ جسٹس اے کے گویل، جسٹس سدھیر اگروال اور ماہر رکن اے سینتھل بیل اور افروز احمد والی بنچ نے یہ کہا کہ یہ پہلے سے طے تھا کہ ای سی کی بنیاد پر گراؤنڈ پلس 18 منزلوں کی تعمیر ہونی تھی، لیکن بلڈر نے قوانین کی خلاف ورزی کر کے 5 ٹاور میں گراؤنڈ پلس 19 منزل کی تعمیر کی۔

Published: undefined

بنچ نے کہا کہ بلڈر آلودگی ادائیگی اصول پر معاوضہ کی ادائیگی کرنے کے لیے جوابدہ ہے۔ لہٰذا اسے 15 کروڑ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ این جی ٹی نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ بلڈر کو ایک ماہ کے اندر یہ جرمانہ گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ کے پاس جمع کرانا ہوگا۔ اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو پھر ایک ماہ بعد جبراً وصولی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined