اتراکھنڈ برفانی تودے گرنے کا واقعہ: اب تک 10 زیر تربیت کوہ پیما ہلاک، 28 ہنوز درماندہ، ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری

کرنل امت بشٹ کے مطابق منگل کے روز 10 لاشیں دیکھی گئیں جن میں سے چار کو نکال لیا گیا، اندھیرے اور خراب موسم کے باعث مہم کو روکنا پڑا، ریسکیو آپریشن بدھ کے روز دوبارہ شروع کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دہرادون: اتراکھنڈ کے اترکاشی میں برفانی طوفان کی زد میں آنے والے کئی درجن ٹرینز اور زیر تربیت کوہ پیماؤں میں سے 28 ہنوز لاپتہ ہیں۔ فضائیہ نے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 26 افراد کو محفوظ نکال لیا گیا ہے، جبکہ 4 افراد کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی تھی۔ ایس ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی ردھیم اگروال نے کہا کہ مرنے والوں میں سے دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ہماچل پردیش کے ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی لاپتہ ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔ بدھ کی صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ اتراکھنڈ پولیس نے بدھ کے روز ان 28 زیر تربیت کوہ پیماؤں کی فہرست جاری کی جو ریاست کے اترکاشی ضلع میں 17000 فٹ کی بلندی پر واقع دروپدی کا ڈنڈا-2 چوٹی پر برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔ برفانی تودہ گرنے کا واقع منگل کو اس وقت پیش آیا جب 34 ٹرینی کوہ پیماؤں اور اترکاشی میں نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ (این آئی ایم) کے 7 ٹرینرز کی ایک ٹیم چوٹی سے واپس آ رہی تھی۔

پولیس کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق یہ کوہ پیمائی ٹرینی اور ٹرینرز مغربی بنگال، دہلی، تلنگانہ، تمل ناڈو، کرناٹک، آسام، ہریانہ، گجرات، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور اتر پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل کرنل امت بشٹ کے مطابق منگل کو 10 لاشیں نظر آ گئی تھیں، جن میں سے چار کو برآمد کر لیا گیا تھا۔ اندھیرے اور خراب موسم کے باعث مہم کو روکنا پڑا اور ریسکیو آپریشن بدھ کی صبح دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */