قومی خبریں

ٹیکہ نہیں، تو کیمپس میں داخلہ نہیں! کورونا کے خطرناک پھیلاؤ کے دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ہدایت

یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کیمپس میں کورونا اور اومیکرون کے معاملوں میں پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے یہ ہدایت جاری کی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ 

نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کا اثر اب یونیورسٹیوں میں بھی نظر آ رہا ہے۔ ملک کا مایہ ناز تعلیمی ادارہ جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی نے اسی کے پیش نظر ’نو ویکسین، نو کیمپس انٹری‘ (ٹیکہ نہیں، تو کیمپس میں داخلہ نہیں) کی ہدایت جاری کی ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جامعہ سے وابستہ جن ملازمین نے تاحال ٹیکہ نہیں لگوایا ہے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Published: undefined

یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کیمپس میں کورونا اور اومیکرون کے معاملوں میں پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے یہ ہدایت جاری کی ہے۔ دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلمامیہ میں صرف انہی ملازمین کو ان کے متعلقہ محکموں میں داخلہ دیا جائے گا جنہوں نے کسی بھی منظور شدہ کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لے لی ہے۔

Published: undefined

جن ملازمین نے ویکسین کی ایک بھی خوراک نہیں لگوائی ہے انہیں اپنے متعلقہ دفاتر میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہی نہیں یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ایسے ملازمین کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ ایسے ملازمین کی ڈیوٹی سے غیر حاضری کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے تک رخصت پر سمجھا جائے گا۔

Published: undefined

اس سے قبل، وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے تمام طلباء اور عملہ سے اپیل کی تھی کہ وہ قومی راجدھانی دہلی میں کورونا اور اومیکرون کے کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مناسب پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے نواب منصور علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں جمنازیم، داخلی سرگرمیاں اگلے احکامات تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined