فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
تعزیہ داروں کو بلرام پور قصبہ میں تعزیہ دفنانے کی جگہ تبدیل کرنے کے خلاف دائر عرضی پر الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ سے کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو جوابی حلف نامہ داخل کرنے اور درخواست گزاروں کو اپنا جواب داخل کرنے کا وقت دینے کے بعد عرضی کو آئندہ سماعت کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔
Published: undefined
جسٹس راجن رائے اور جسٹس اوم پرکاش شکلا کی ڈویژن بنچ نے بلرام پور کے محمد ارشد سمیت تین درخواست گزاروں کی عرضی پر جمعہ کے روز یہ حکم دیا۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہیں بلرام پور قصبے میں واقع مبینہ میدان کربلا میں تعزیہ کو دفنانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے جگہ تبدیل کرتے ہوئے تعزیہ کو علی باغ میں دفن کرنے کو کہا ہے۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ تعزیہ کو پرانی جگہ پر ہی دفن کرنے کی ہدایات دی جائیں۔
Published: undefined
دوسری طرف، درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے اسٹینڈنگ کونسل (سی ایس سی) کے سربراہ شیلیندر کمار سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ بلرام پور شہر میں واقع جھارکھنڈی مہادیو سروور کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ اسی سروور کو کربلا ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں تعزیہ کو اس جگہ دفن کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ اس کے پیش نظر بلرام پور دیہی علاقوں میں علی باغ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جہاں پانی اور بجلی جیسی سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ سی ایس سی نے بتایا کہ عدالت نے اس کیس میں درخواست گزاروں کو کوئی راحت دیے بغیر حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined