قومی خبریں

’دہلی-این سی آر میں عنقریب گرمی سے کوئی راحت نہیں‘

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ دہلی-این سی آر میں رہنے والے لوگوں کے لئے چلچلاتی گرمی سے ابھی راحت کا کوئی امکان نہیں ہے

دہلی: گرمی سے بچنے کی کوشش کرتیں خواتین / Getty Images
دہلی: گرمی سے بچنے کی کوشش کرتیں خواتین / Getty Images Hindustan Times

نئی دہلی: ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ دہلی-این سی آر میں رہنے والے لوگوں کے لئے چلچلاتی گرمی سے ابھی راحت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ نے اندازہ لگایا ہے کہ 3 اپریل سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا اور بدھ 6 اپریل کو اس کے 42 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال راجدھانی کا آسمان صاف رہنے کا امکان ہے اور اس دوران 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ ایک روز قبل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سیلسیس کے قریب ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے چھ ڈگری زیادہ ہے۔ اس دوران کم از کم درجہ حرارت بھی 20.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے دو ڈگری زیادہ ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ 3 سے 6 اپریل تک کئی دور دراز علاقوں میں خشک سالی کے باعث شدید گرم موسم جاری رہے گا۔ آئی ایم ڈی نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ ہندوستان کے شمال مغربی، وسطی اور مغربی ہندوستان میں اگلے چار سے پانچ دنوں کے دوران گرمی کی لہر میں شدت کا امکان ہے۔ تاہم یکم اپریل 2022 سے شمال مغربی ہندوستان میں گرمی کی لہر کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔محکمہ کے مطابق دہلی میں مارچ کے آغاز سے لے کر 31 مارچ تک دن کے درجہ حرارت میں 14 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined