قومی خبریں

گڑگاؤں:مدینہ مسجد میں نہیں ہوئی نماز جمعہ، انتظامیہ کی سیل کھولنے کی یقین دہانی

گڑگاؤں میں کئی درجن مقامات پر بھاری پولس فورس کے سایہ میں نماز جمعہ ادا کی گئی ، تاہم شیتلا کالونی کی مدینہ مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کی جا سکی۔

تصویر صابر قاسمی میواتی
تصویر صابر قاسمی میواتی 

گڑگاؤں کے سیکٹر 5 واقع شیتلا کالونی کی مدینہ مسجد کے آس پاس آج کافی گہما گہمی کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیل کئے جانے کے تیسرے دن آج اس مسجد میں لوگوں کے درمیان اس بات کو لے کر بھی کافی گہما گہمی دیکھنے کو ملی کہ یہاں نمازِ جمعہ پڑھنے کی اجازت ملے گی یا نہیں۔ مسلم طبقہ کی جانب سے سیل کی گئی مسجد کے برابر والے پلاٹ پر نماز ادا کرنے کا فیصلہ کچھ ذمہ داران کے ذریعہ لیا گیا تھا لیکن انتظامیہ نےاجازت دینے کے باوجود لوگوں کو وہاں نماز پڑھنے سے روک دیا۔

Published: undefined

مدینہ مسجد کے سامنے دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو امن و امان کے لیے خطرہ لاحق ہونے کا حوالہ دیکر ضلع انتظامیہ نے نماز پڑھنے سے مسجد کے برابر والے پلاٹ پر منع کر دیا، لہذا مسجد کے برابر یا سامنے بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔

ادھر، ہندو تنظیمیں یہ اعلان کر چکی تھیں کہ عوامی مقامات پر نماز جمعہ ہوئی تو وہ اس کی مخالفت کریں گے۔ تاہم شہر بھر میں خوف و دہشت کے سایہ میں نماز ادا کئے جانے کے باوجود امن و امان کی صورت حال برقرار رہی اور کوئی ناخوشگوار خبر موصول نہیں ہوئی۔

جن اہم مقامات پر نماز جمعہ ادا کی گئی ان میں اہم طور پر ڈی ایل ایف پارک فیس 3، ماربل مارکیٹ سکندر پور، سیکٹر 29 ہڈا پارکینگ ، افکو ٹاور کے سامنے لیزر ویلی گراؤنڈ ، سیکٹر 44 پلاٹ نمبر 4، ویجلینس آفس سیکٹر 47، مسجد راجیو چوک سمیت تین درجن سے زائد مقامات شامل ہیں۔ امن و امان کے استحکام کی خاطر 36 ڈیوٹی مجسٹریٹوں کی تعیناتی کی گئی تھی اور حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے۔

Published: undefined

تصویر صابر قاسمی میواتی

واضح رہے کی ہریانہ سرکار کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مقامات مختص کئے ہوے ہیں۔ ادھر ہندو کرانتی دل سمیت متحدہ ہندو سنگھرش سمیتی سے وابستہ لوگوں کو مختص کئے گئے مقامات پر بھی اعتراض ہے، لہذا انتہا پسندوں کے تیکھے تیور کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے فساد کا بھی اندیشہ ظاہر کیا تھا ۔

Published: undefined

دوسری طرف نماز جمعہ سے قبل نوح (میوات ) کے موجودہ ایم ایل اے چودھری ذاکر حسین نے آج گڑگاؤں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیتلا کالونی کی مدینہ مسجد کو میونسپل کارپوریشن گروگرام کی ملی بھگت سے ضلع انتظامیہ نے سیل کرایا ہے۔ پورے ملک کے مسلمانوں میں اس کو لے کر غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ذاکر حسین نے سرکردہ شخصیات کے ساتھ ڈی سی گڑگاؤں و کمشنر پولس سے ملاقات کی۔ مسلم وفد نے مسجد سے سیل ہٹانے و نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کی اپیل بھی کی ۔

Published: undefined

تصویر صابر قاسمی میواتی

مسلم وفد کے مطالبہ پر ڈی سی گڑگاؤں و پولس کمشنر نے شام تک سیل ہٹانے اور نماز کی ادائیگی کی اجازت دینے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس دوران ذاکر حسین نے شہر کے اہم اسپتالوں میڈی سٹی، آرٹیمیس اور فارٹس وغیرہ میں مریضوں کے ساتھ آنے والے لوگوں کو اسپتالوں میں نماز کی ادائیگی کے لیے انتظامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس پر ڈی سی گڑگاؤں نے کہا کہ اس سلسلے میں اسپتال انتظامیہ سے بات کی جائے گی اور یہ کوشش ہوگی کہ اسپتالوں میں نماز کا انتظام ہو سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined