قومی خبریں

کشمیر شاہراہ پر بدھ کے روز سول ٹریفک کی نقل وحمل پر پابندی عائد نہیں رہی

حکام نے قومی شاہراہ پر سول ٹریفک کی نقل وحمل پر ہفتے میں دو دن اتوار اور بدھ کو پابندی عائد کر رکھی ہے اس دوران شاہراہ پر صرف فوجی قافلوں کو چلنے کی اجازت ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر بدھ کے روز سول ٹریفک کی نقل وحمل پر کوئی پابندی عائد نہیں رہی اور گاڑیوں کو جموں سے سری نگر روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔

محکمہ ٹریفک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’’متعلقہ نوڈل ایجنسی یعنی سی آر پی ایف نے ہمیں بذریعہ ٹیلی فون مطلع کیا کہ 17 اپریل 2019 کو شاہراہ پر کسی بھی فوجی کانوائے کی آمد ورفت نہیں ہے لہذا پہلے جاری کیے گئے ٹریفک شیڈول میں ترمیم کی جاتی ہے اور بدھ کو شاہراہ پر ٹریفک حسب معمول چلے گا۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ حکام نے قومی شاہراہ پر سول ٹریفک کی نقل وحمل پر ہفتے میں دو دن اتوار اور بدھ کو پابندی عائد کر رکھی ہے اس دوران شاہراہ پر صرف فوجی قافلوں کو چلنے کی اجازت ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بدھ کے روز گاڑیوں کو جموں سے سری نگر روانہ ہونے کی اجازت دی گئی مخالف سمت سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ادھر سی آر پی ایف نے شاہراہ پر سول ٹریفک کی نقل وحمل پر پابندی کے دوران ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کی موت واقع ہونے میں اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کو ملک کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ جو اہلیان وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے، پر حکومت کی طرف سے سیول ٹریفک کی نقل وحمل پر ہفتے میں دو روزہ پابندی پر وادی کے تمام سیاسی، مزاحمتی، سماجی و تجارتی تنظیموں نے صدائے احتجاج بلند کیا ہے۔

Published: undefined

جہاں نیشنل کانفرنس نے اس حکم نامے کی سخت مذمت کی وہیں پی ڈی پی نے بھی اس سرکاری فیصلے کو غلط قرار دیا یہاں تک ایک سابق فوجی سربراہ نے اس فیصلے کو خیال ناقص قرار دیا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے شاہراہ پر ہفتے میں دو روزہ پابندی کے حوالے سے کہا کہ اگر اس عوام مخالف حکم نامے کو فوراً واپس نہیں لیا گیا تو کشمیر میں ایسی صورتحال پیدا ہوگی جس کو کنٹرول کرنا مشکل ہوگا۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر فلسطین نہیں ہے، کشمیریوں کو اپنی سڑکوں پر چلنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ سابق آئی اے ایس افسر اور جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ فیصل نے سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ سیول ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے ہفتے میں دودن بند رہنے کے سرکاری حکم نامے کے خلاف جموں وکشمیر ہائی کورٹ کا دوروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات