سی پی رادھاکرشنن (فائل) / تصویر بشکریہ ایکس
بی جے پی نے مہاراشٹر کے گورنر اور سینئر رہنما سی پی رادھا کرشنن کو این ڈی اے کی طرف سے نائب صدرجمہوریہ عہدے کا امیدوار اعلان کیا ہے۔ اب اس سلسلے میں حمایت حاصل کرنے کی قواعد شروع ہو گئی ہے۔ اس درمیان جنتادل یو نے بی جے پی کے نائب صدرجمہوریہ امیدوار کو اپنی حمایت دے دی ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس سلسلے میں کہا- ’’مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو این ڈی اے کے نائب صدر جمہوریہ عہدے کا امیدوار بنائے جانے کے فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔ جے ڈی یو اس کی حمایت کرے گا۔ انہیں نیک خواہشات۔‘‘
Published: undefined
وہیں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، نوین پٹنائک سمیت اپوزیشن کے کئی رہنماؤں سے فون پر بات کرکے نائب صدر جمہوریہ عہدہ کے این ڈی اے امیدوار رادھا کرشنن کے لیے حمایت مانگی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے اس معاملے میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سے بھی بات چیت کی اورحمایت طلب کی۔
Published: undefined
ادھر اپوزیشن اتحاد ’انڈیا بلاک‘ نے ابھی تک اپنے امیدوار کا نام طے نہیں کیا ہے۔ اس معاملے پر پیر کو اپوزیشن رہنماؤں کی میٹنگ ہونے والی ہے۔ میٹنگ کے بعد ہی کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کا رخ واضح ہو سکے گا۔
Published: undefined
کانگریس رہنما گورو گوئی نے مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو نائب صدرجمہوریہ عہدہ کا امیدوار بنائے جانے پر کہا ہے کہ انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کے درمیان اس معاملے پر کچھ دور کی چرچا ہو چکی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اتفاق رائے بنے گی۔ بہت جلد اس کا فیصلہ عوامی کیا جائے گا۔
Published: undefined
اعداد و شمار کےمطابق کُل 782 اراکین پارلیمنٹ نائب صدر جمہوریہ انتخاب میں ووٹنگ کے اہل ہیں۔ ان میں 542 لوک سبھا اور 240 راجیہ سبھا کے رکن شامل ہیں۔ انتخاب میں جیت کے لیے کسی بھی امیدوار کو 392 اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنی ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined