قومی خبریں

نتیش کمار کی نظر میں لاؤڈاسپیکر تنازعہ ’فالتو ایشو‘، مسجدوں سے ہٹانے کی ضرورت نہیں

بہار میں لاؤڈاسپیکر تنازعہ تب شروع ہوا جب نتیش حکومت میں وزیر جنک رام نے کہا کہ ’’قانون سے بڑا کوئی مذہب نہیں، اگر یوپی میں قانون آیا ہے تو اس کا اثر بہار پر بھی پڑے گا۔‘‘

نتیش کمار، تصویر یو این آئی
نتیش کمار، تصویر یو این آئی 

ملک بھر میں لاؤڈاسپیکر تنازعہ اس وقت زوروں پر ہے۔ اتر پردیش میں تو سینکڑوں مساجد سے لاؤڈاسپیکر ہٹا دیئے گئے ہیں، ہزاروں عبادت گاہوں میں اس کی آواز کم کی گئی ہے۔ اتر پردیش کے علاوہ دیگر بی جے پی حکمراں ریاستوں میں بھی مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر ہٹانے کا مطالبہ جاری ہے۔ بہار میں بھی بی جے پی نے جنتا دل یو کے ساتھ مشترکہ طور پر حکومت بنائی ہوئی ہے، اس لیے کچھ بی جے پی لیڈران نے بہار میں بھی لاؤڈاسپیکر تنازعہ کو طول دے دیا ہے۔ جب اس سلسلے میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے سوال کیا گیا تو انھوں نے اسے ’فالتو ایشو‘ قرار دے دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ بہار میں ان سب چیزوں پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یعنی مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر ہٹائے جانے کا کوئی منصوبہ فی الحال ریاستی حکومت کا نہیں ہے۔

Published: undefined

لاؤڈاسپیکر سے متعلق پورے ملک میں ہو رہی سیاست کے بارے میں جب نتیش کمار سے ایک نامہ نگار نے سوال کیا تو انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’یہ فالتو کی چیز ہے، جسے جیسے من کرتا ہے وہ ویسے چلتا ہے۔ سب کی اپنی خواہش ہے۔ یہ سب چیزوں پر کہیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘‘ نتیش کا بیان اس لیے کافی اہم ہے کیونکہ ان کی ہی حکومت میں موجود کچھ وزیر اور بی جے پی لیڈران لگاتار لاؤڈاسپیکر ہٹانے کی بات کر رہے ہیں۔

Published: undefined

بہار میں لاؤڈاسپیکر تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب نتیش کمار کی حکومت میں وزیر جنک رام نے اس تعلق سے بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ملک کے قانون سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہے۔ ریاستوں میں بھی قانون ہی چلتا ہے۔ اگر یوپی میں قانون آیا ہے تو اس کا اثر بہار پر بھی پڑے گا۔‘‘ جنک رام نے مزید کہا تھا کہ ’’مرکز اور بہار کے لیڈر اسے نافذ کرنے کے لیے مذاکرہ کریں گے۔‘‘ رام جنک کے علاوہ بھی بی جے پی کے کچھ چھوٹے لیڈروں کی طرف سے لاؤڈاسپیکر کو لے کر اس طرح کی بیان بازی سامنے آئی تھیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ یوپی میں لاؤڈاسپیکر سے متعلق کارروائی تیز ہو گئی ہے۔ اس ریاست میں 6 ہزار سے زائد لاؤڈاسپیکر عبادت گاہوں سے ہٹا دیئے گئے ہیں۔ دیگر بی جے پی حکمراں ریاستوں میں بھی اسی طرح کی کارروائی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ بہار میں بھی بی جے پی لیڈران کچھ ایسا ہی چاہتے ہیں، لیکن نتیش کمار کے رخ سے صاف ہے کہ وہ بی جے پی لیڈران کی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ