حج 2022: قرعہ اندازی میں دہلی کے 835 عازمین منتخب، محرم کے بغیر درخواست پیش کرنے والی 8 خواتین کا بھی انتخاب

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکیوٹیو آفیسر جاوید عالم خان نے اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آج لاٹری سسٹم کی بنیاد پر دہلی میں ہفتہ کے روز ریاست سے حج کے لیے درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا۔

حج بیت اللہ
حج بیت اللہ
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے قرعہ اندازی کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا اور اس میں مجموعی طور پر 835 عازمین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں وہ 8 خواتین بھی شامل ہیں جنہوں نے محرم کے بغیر حج پر جانے کے درخواست پیش کی تھی۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکیوٹیو آفیسر جاوید عالم خان نے اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آج لاٹری سسٹم کی بنیاد پر دہلی میں ہفتہ کے روز ریاست سے حج کے لیے درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا۔ اس سال دہلی سے تقریباً 835 درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا۔


دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج درخواستوں کے حوالہ سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس سال جنرل کیٹیگری کی 1785 درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس کے علاوہ 8 درخواستیں ان خواتین نے پیش کیں جو محرم کے بغیر حج پر جانا چاہتی ہیں، جبکہ 3 بچوں کی درخواستیں بھی موصول ہوئیں۔

قرعہ اندازی کے بعد تمام درخواست دہندگان میں سے 827 کا انتخاب کیا گیا، جبکہ محرم کے بغیر حج کے لئے درخواست پیش کرنے والی تمام خواتین کو منتخب کر لیا گیا کیونکہ انہیں مختص زمرہ میں رکھا گیا ہے۔ اس طرح سے مجموعی طور پر 835 درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا۔


حج کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام درخواستوں میں سے 836 سے لے کر 1793 تک کو عام ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Apr 2022, 3:11 PM