قومی خبریں

آبادی کے کنٹرول کے لئے کسی قانون کی ضرورت نہیں: نتیش کمار

وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ آبادی کنٹرول کرنے کے لیے کسی قانون کی ضرورت نہیں ہےبلکہ خواتین کی تعلیم اسے روکنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انتہائی ضروری نظر آ رہا اس پر بہار میں بی جے پی کے اتحادی حکومت کے سربراہ کی رائے بالکل مختلف ہے۔ بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں حکومت چلا نے والے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کل آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک قانون بنانے کے مطالبے کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ اس کے لئے کسی قانون کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

بی جے پی لیڈر اور نائب وزیر اعلی تارکشور پرساد اور وزیر صحت منگل پانڈے کی موجودگی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ آبادی کنٹرول کرنے کے لیے کسی قانون کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بجائے خواتین کی تعلیم اسے مؤثر طریقے سے روکنے کا سب سے طاقتور طریقہ ہے۔

Published: undefined

بہار میں خواتین کو تعلیم دے کر آبادی میں اضافے کو روکنے میں کامیاب ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت اس سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور اس پر سنجیدگی سے کام بھی کر رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے اتر پردیش حکومت نے آبادی کنٹرول کرنے کے لئے پہل کر دی ہے اور اس کے بعد بی جے پی کے اقتدار والی ریاستوں کے حکمران نے بھی اس پر عمل کرنے سے متعلق بیانات دئے ہیں ۔ ماہرین کی رائے بھی وہی ہے جو نتیش کمار کی رائے ہے کہ تعلیم اور بنیادی سہولیات دینے سے جو بیداری پیدا ہو تی ہے اس سے ہی آبادی کنٹرول ہو جائے گی۔ واضح رہے چین میں ایک بچہ کے قانون کے بعد اس میں پہلے نرمی کر کے ایک خاندان میں دو بچے اور اب تین کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined