قومی خبریں

نتیش کمار کا قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ، فی الحال وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر رہیں گے برقرار

نتیش کمار نے راجیہ سبھا انتخاب لڑنے کے دوران کہا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ راجیہ سبھا رکن کے طور پر منتخب ہوں، اس لیے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div>

نتیش کمار (فائل)، تصویر یو این آئی

 
PS

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار راجیہ سبھا رکن کے طور پر منتخب ہونے کے بعد پیر (30 مارچ) کو قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جے ڈی یو لیڈر اور بہار کے وزیر وجے کمار چودھری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار پہلے ہی راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہو چکے ہیں، اس لیے استعفیٰ ضروری تھا۔ نتیش کمار کی جانب سے جے ڈی یو ایم ایل سی سنجے گاندھی نے بہار قانون ساز کونسل کے چیئر مین کو استعفیٰ سونپ دیا ہے۔

Published: undefined

نتیش کمار کے اس قدم کے ساتھ ہی بہار میں اقتدار کی تبدیلی کا امکان ہے۔ حالانکہ ان کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ نتیش کمار 2006 سے مسلسل قانون ساز کونسل کے رکن تھے، وہ رواں ماہ 16 مارچ کو راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہو گئے تھے۔ جے ڈی یو کے سربراہ ان لیڈران میں شامل ہیں جو چاروں ایوانوں کے رکن بنے ہیں۔ نتیش کمار نے راجیہ سبھا انتخاب لڑنے کے دوران کہا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ راجیہ سبھا رکن کے طور پر منتخب ہوں، اس لیے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ نتیش کمار 1985 میں ہرنوت اسمبلی سیٹ سے جیت حاصل کر اسمبلی پہنچے تھے۔ اس کے بعد 1989 میں وہ نویں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور 2006 سے مسلسل قانون ساز کونسل کے رکن تھے۔ اب پہلی بار راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر وہ اپنی نئی پاری کی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آئندہ ماہ 10 اپریل کو وہ راجیہ سبھا کی رکنیت حاصل کریں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ نتیش کمار مرکز میں وزیر ریلوے اور وزیر زراعت جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے، انہوں نے اپنی مدت کار میں ریلوے میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کیں۔ 2005 سے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ریاست کی کمان سنبھال رہے ہیں۔ انہوں نے ’سُشاسن بابو‘ کے طور پر اپنی شناخت بنائی، کئی ایسے منصوبے متعارف کرائے جن کا ذکر پورے ملک میں ہوا۔ شراب بندی، سائیکل منصوبہ اور پنچایتی راج میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن جیسے فیصلے نتیشن کمار نے لیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined