قومی خبریں

نتیش کمار بہاریوں کو شراب اسمگلر بنا رہے ہیں: چراغ پاسوان

چراغ پاسوان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے "بہار کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ سبھی وزراء کو پتہ ہے کہ بہاری روزگار کی عدم موجودگی میں شراب اسمگلنگ کی طرف بڑھ رہا ہے، لیکن سبھی کو جیسے سانپ سونگھ گیا ہے۔"

فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ
فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ 

بہار میں این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کر چکے چراغ پاسوان نتیش کمار کے خلاف زبردست محاذ کھولے نظر آ رہے ہیں۔ آج انھوں نے بہار میں شراب بندی کو لے کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بہاریوں کو شراب اسمگلر بنایا جا رہا ہے جس کی خبر نتیش اور ان کے وزیروں کو بھی ہے۔

Published: undefined

چراغ پاسوان نے آج جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں لکھا ہے کہ "شراب بندی کے نام پر بہاریوں کو اسمگلر بنایا جا رہا ہے۔ بہار کی مائیں بہنیں اپنوں کو اسمگلر بنتے نہیں دیکھنا چاہتیں۔ بہار کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ سبھی وزراء کو پتہ ہے کہ بہاری روزگار کی عدم موجودگی میں شراب اسمگلنگ کی طرف بڑھ رہا ہے، لیکن سبھی کو جیسے سانپ سونگھ گیا ہے۔"

Published: undefined

دلچسپ بات یہ ہے کہ چراغ پاسوان کے اس ٹوئٹ پر ایک یوزر نے ریپلائی کرتے ہوئے انہی سے سوال پوچھ لیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ "آپ (چراغ پاسوان) اعلیٰ ذات والوں کے لیے کیا کرو گے؟" اس کا جواب دیتے ہوئے چراغ نے لکھا ہے "ہر بہاری کے لیے ذات مذہب سے اٹھ کر بہار فرسٹ، بہاری فرسٹ ویژن بنایا ہے۔ اس میں سبھی لوگوں کی بہتری کے لیے منصوبے ہیں، جس سے بہار کو بچایا جا سکتا ہے۔ آپ ویژن کو ضرور پڑھیں۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined