نتیش کمار/ تصویر: آئی اے این ایس
بہار میں اسمبلی انتخاب سے پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار لگاتار نئے نئے اعلان کر رہے ہیں۔ اس درمیان انہوں نے اب بہار کے صحافیوں کو کو لے کر ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے آج سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعہ بتایا کہ اب صحافیوں کو پنشن کے طور پر 6 ہزار روپے کی جگہ 15 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے انتقال کے بعد اہل خانہ کو ملنے والی پنشن کی رقم میں بھی اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔
Published: undefined
نتیش کمار نے اپنے پوسٹ میں لکھا، ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بہار صحافی اعزاز منصوبہ کے تحت اب سبھی اہل صحافیوں کو ہر مہینے 6 ہزار روپے کی جگہ 15 ہزار روپے پنشن کی رقم فراہم کرنے کی محکمہ کو ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی بہار صحافی اعزاز پنشن منصوبہ کے تحت پنشن حاصل کر رہے صحافیوں کے انتقال ہو جانے کی حالت میں ان پر منحصر شوہر/بیوی کو تاحیات فی ماہ 3 ہزار روپے کی جگہ 10 ہزار روپے پنشن کی رقم دیے جانے کی ہدایت دی ہے۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ جمہوریت میں صحافیوں کا کردار اہم ہے۔ صحافیوں کی سہولتوں کا ہم لوگ شروع سے خیال رکھ رہے ہیں تاکہ وہ منصفانہ طور پر اپنی صحافتی خدمات ادا کر سکیں اور سبکدوشی کے بعد عزت کے ساتھ اپنی زندگی گزر بسر کر سکیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بہار قانون ساز اسمبلی کی موجودہ مدت کار 22 نومبر 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ انتخابی عمل کو اس تاریخ سے پہلے پورا کیا جانا ہے۔ امکان ہے کہ انتخاب اکتوبر یا نومبر 2025 میں ہوں گے۔ انتخاب دو یا تین مرحلوں میں ہو سکتے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے انتخاب کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن ایسی امید کی جا رہی ہے کہ دیوالی اور چھٹھ جیسے تہواروں کو پیش نظر رکھ کر ہی تاریخیں طے کی جائیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined