
آر جے ڈی کے راجیہ سبھ رکن منوج جھا / آئی اے این ایس
بہار میں اسمبلی انتخابات کے شیڈیول کا اعلان ہونے کے بعد اور ووٹنگ سے چند روز قبل ریاست کی نتیش حکومت پر 10 ہزار روپئے اسکیم کے ذریعہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر 17، 24 اور 31 اکتوبر کو’مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا‘ کے تحت خواتین کو فنڈز منتقل کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت کی ہے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کو لکھے گئے اپنے خط میں منوج جھا نے کہا ہے کہ میں 17،24 اور31 اکتوبر2025 کو مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کے تحت مستفید ہونے والوں کو 10 ہزار روپے کی براہ راست رقم منتقل کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی صریح خلاف ورزی کے خلاف اپنا رسمی اور سخت احتجاج درج کرانے کے لیے یہ خط لکھ رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاوہ ازیں جیسا کہ منسلک شیڈول سے ظاہر ہوتا ہے، ادائیگی کے لیے اگلی مجوزہ تاریخ 7 نومبر ہے۔
Published: undefined
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر نے کہا کہ یہ کارروائی ضابطہ اخلاق کے التزات کی دفعات کی واضح اور جان بوجھ کر خلاف ورزی ہے، جو بہار اسمبلی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد 6 اکتوبر کو نافذ ہوا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بہار حکومت کی مذکورہ بالا کارروائی انتخابی ضابطہ اخلاف کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی کرتی ہے اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے آئینی مینڈیٹ کو کمزور کرتی ہے۔
Published: undefined
آر جے ڈی لیڈر جھا نے کہا کہ اس مدت کے دوران اسکیم کے مستفیدین کو رقم کی تقسیم پر ضابطہ اخلاق کی دفعات کی خلاف ورزی کے بارے میں سنگین سوالات اٹھاتی ہے، خاص طور پر وہ جو ووٹروں کو متاثر کرنے والے مالی فوائد کے اعلان یا تقسیم پر پابندی لگاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined