قومی خبریں

نتن گڈکری کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، دفتر میں ایک گھنٹہ کے درمیان دو مرتبہ آیا فون، پولیس الرٹ

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح ساڑھے گیارہ سے ساڑھے بارہ بجے کے درمیان دونوں مرتبہ فون گڈکری کے رابطہ عامہ دفتر میں آئے، اس میں تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نتن گڈکری، تصویر آئی اے این ایس
نتن گڈکری، تصویر آئی اے این ایس 

مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگپور میں نتن گڈکری کے دفتر میں دو مرتبہ فون کر انھیں مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد پولیس الرٹ ہو گئی ہے اور تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز فون آج صبح 11.30 بجے سے 12.30 بجے کے درمیان آئے ہیں۔ یعنی ایک گھنٹہ کے درمیان ہی دو بار دھمکی آمیز فون کیے گئے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح ساڑھے گیارہ سے ساڑھے بارہ بجے کے درمیان دونوں مرتبہ فون گڈکری کے رابطہ عامہ دفتر میں آئے۔ اس میں تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ایسا نہیں ہوا تو مرکزی وزیر گڈکری کو جان سے مار دیں گے۔ ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ فون کرنے والے داؤد کا نام بھی لیا ہے۔

Published: undefined

ایک میڈیا رپورٹ میں دھمکی آمیز فون تین مرتبہ آنے کی بھی بات کہی گئی ہے۔ اس کی خبر فوری طور پر گڈکری کے رابطہ عامہ دفتر کے لوگوں نے پولیس کو دی۔ خبر ملتے ہی سینئر پولیس افسران گڈکری کے دفتر میں پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ نتن گڈکری کا شمار مودی حکومت کے ان وزراء میں ہوتا ہے جو اپنا کام ذمہ داری کے ساتھ کرتے ہیں اور عوامی مسائل پر توجہ دیتے ہیں۔ نتن گڈکری سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر بھی سرگرم رہتے ہیں۔ ٹوئٹر اور فیس بک کے ساتھ ساتھ ان کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے۔ انھوں نے ایک بار خود بتایا تھا کہ کس طرح انھوں نے سوشل میڈیا سے کمائی شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined