قومی خبریں

پھانسی سے ٹھیک پہلے ’نربھیا‘ کے مجرم اکشے کی بیوی نے عدالت میں ڈالی طلاق کی عرضی

اکشے کی بیوی نے عرضی میں کہا ہے کہ ان کے شوہر کو عصمت دری معاملہ میں قصوروار ٹھہرایا گیا اور انھیں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ حالانکہ وہ بے قصور ہیں اور ایسے میں وہ ان کی بیوہ بن کر نہیں رہنا چاہتی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایک طرف نربھیا کے چاروں مجرموں کی پھانسی کے لیے تیاریاں تقریباً ختم ہو گئی ہیں اور جلّاد 20 مارچ کو انھیں پھانسی دینے کے لیے پوری طرح تیار نظر آ رہا ہے، اور دوسری طرف مجرمین کے وکیل پھانسی ملتوی کرنے کے لیے ہر طرح کا حربہ اختیار کر رہے ہیں۔ اب مجرم اکشے کو بچانے کے لیے ان کی بیوی سامنے آئی ہے۔ اکشے ٹھاکر کی بیوی پُنیتا نے طلاق کی عرضی عدالت میں داخل کر دی ہے۔ اس طلاق کی عرضی داخل کرنے کی وجہ سے اکشے کی 20 مارچ کو ہونے والی پھانسی ملتوی ہو سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو دیگر تین مجرموں کی پھانسی بھی ملتوی ہو جائے گی۔ ایسا اس لیے کیونکہ چاروں کو ایک ساتھ پھانسی دیے جانے کی بات کہی گئی ہے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اکشے ٹھاکر کی بیوی نے طلاق کی عرضی اورنگ آباد فیملی کورٹ کے جج رام لال شرما کی عدالت میں داخل کی ہے۔ اکشے کی بیوی نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ ان کے شوہر کو عصمت دری معاملہ میں قصوروار ٹھہرایا گیا اور انھیں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ حالانکہ وہ بے قصور ہیں اور ایسے میں وہ ان کی بیوہ بن کر نہیں رہنا چاہتی۔ اپنی اس دلیل کو پیش کرتے ہوئے پُنیتا نے کہا ہے کہ انھیں اکشے سے طلاق دیا جائے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے میں 19 مارچ کو سماعت کی تاریخ طے کی گئی ہے۔

Published: undefined

سیدھے طور پر دیکھا جائے تو یہ معاملہ طلاق کا لگ رہا ہے، لیکن اس عرضی پر سماعت ہونے کی صورت میں اکشے کی پھانسی کو ملتوی کیا جا سکتا ہے کیونکہ جب تک کسی معاملے کی سماعت باقی ہے، اس وقت تک کسی کو بھی پھانسی کی سزا نہیں سنائی جا سکتی۔ اکشے ٹھاکر کی بیوی کے وکیل مکیش کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو قانونی اختیار حاصل ہے کہ وہ ہندو میریج ایکٹ کے تحت کچھ خاص معاملوں میں طلاق کا حق حاصل کر سکتی ہے۔ اس میں عصمت دری کا معاملہ بھی شامل ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر عصمت دری معاملہ میں کسی خاتون کے شوہر کو قصوروار ٹھہرا دیا جاتا ہے تو وہ طلاق کے لیے عرضی داخل کر سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined