قومی خبریں

راجستھان کے نو اضلاع میں اب تک غیر معمولی بارش ہوئی

راجستھان میں اس مرتبہ کسی بھی ضلع میں بارش کی کمی ریکارڈ نہیں کی گئی جبکہ گزشتہ سال 26 اضلاع میں بارش کی کمی تھی اور صرف ایک ضلع میں غیر معمولی اور چھ اضلاع میں معمول کی بارش ہوئی۔

بارش، علامتی تصویر یو این آئی
بارش، علامتی تصویر یو این آئی VIVEK CHAUHAN

جے پور: راجستھان میں اس بار اچھی مانسون کی بارش کی وجہ سے صحرائی علاقے جیسلمیر، گنگا نگر، بیکانیر کے اضلاع سمیت نو اضلاع میں غیر معمولی بارش ہوئی ہے، جب کہ بارہ اضلاع میں معمول سے زیادہ بارش ہوئی ہے اور اتنی ہی تعداد میں اضلاع میں معمول کی بارش ہوئی ہے۔ ریاست کے کسی بھی ضلع میں بارش کی کمی نہیں ہے۔ محکمہ آبی وسائل کے مطابق ریاست میں یکم جون سے اب تک 287.65 ملی میٹر بارش ہوئی ہے، جو اس مدت کے دوران 212.42 ملی میٹر کی عام بارش سے 35.4 فیصد زیادہ ہے۔

Published: undefined

اس عرصے کے دوران صحرائی علاقے جیسلمیر میں 69.60 ملی میٹر کے بجائے 166.17 ملی میٹر بارش ہوئی جو معمول سے 138.7 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح بیکانیر میں عام 116.70 کے مقابلے 277.78 ملی میٹر بارش ہوئی جو کہ معمول سے 138 فیصد زیادہ ہے۔ گنگا نگر میں اب تک 205.16 ملی میٹر بارش ہوئی ہے، جو کہ عام 93.10 ملی میٹر سے 120.4 فیصد زیادہ ہے۔ 158.60 ملی میٹر کی معمول کی بارش کے مقابلے چورو میں اب تک 348.71 ملی میٹر بارش ہوئی ہے، جو معمول سے 119.9 فیصد زیادہ ہے۔

Published: undefined

ان اضلاع کے علاوہ ناگور، سیکر، کوٹہ، بوندی اور جھالاواڑ اضلاع میں بھی اس دوران 60 فیصد سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 12 اضلاع اجمیر، بانسواڑہ، باران، باڑمیر، دوسہ، دھول پور، جے پور، جھنجھنو، جودھ پور، راجسمند، ٹونک اور ادے پور میں اس دوران معمول سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ بارہ اضلاع الور، بھرت پور، بھیلواڑہ، چتور گڑھ، ڈنگر پور، ہنومان گڑھ، جالور، کرولی، پالی، پرتاپ گڑھ، سوائی مادھوپور اور سروہی میں معمول کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس مرتبہ کسی بھی ضلع میں بارش کی کمی ریکارڈ نہیں کی گئی جبکہ گزشتہ سال 26 اضلاع میں بارش کی کمی تھی اور صرف ایک ضلع میں غیر معمولی اور چھ اضلاع میں معمول کی بارش ہوئی۔

Published: undefined

مانسون کی اچھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے ریاست کے ڈیموں میں پانی کی آمد میں بھی اضافہ ہوا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیموں میں 143.24 ایم کیو ایم پانی آیا۔ جس کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی سطح 6316.49 ایم کیو ایم ہوگئی ہے جو کہ 12608.29 ایم کیو ایم بھرنے کی صلاحیت کا 50.10 فیصد ہے۔ ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نو ڈیموں میں مزید سیلاب کا پانی آنے کی وجہ سے اب تک 46 چھوٹے اور بڑے ڈیم بھر چکے ہیں جبکہ 351 جزوی طور پر بھر چکے ہیں۔ اب بھی 308 ڈیم خالی ہیں جبکہ 11 ڈیموں کی حالت کے بارے میں محکمہ کو کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

Published: undefined

راجدھانی جے پور سمیت کئی اضلاع کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے ٹونک ضلع کے بسال پور ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے اور 24 گھنٹوں میں 15033.47 کیوسک پانی کی آمد سے اس کی سطح آب 309.72 آر ایل میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اس ڈیم کی بھرنے کی گنجائش 315-50 آر ایل میٹر ہے۔ اچھی بارش کی وجہ سے کوٹا ضلع میں کوٹا بیراج ڈیم کا گیٹ کھول کر 2488 کیوسک پانی نکالا جا رہا ہے۔ اسی طرح ضلع جھالاوار میں کالیسند سے چار گیٹ کھول کر 45221 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ اس عرصے کے دوران جھالاواڑ ضلع کے رائے پور میں اس موسم کے دوران سب سے زیادہ 796 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ 15 جولائی کو گنگا نگر میں سب سے زیادہ 260 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ