قومی خبریں

مغربی بنگال میں 7 ماہ کی بچی کے اغوا اور جنسی زیادتی پر انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس

یہ واقعہ سراسر انتشار کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ سماج دشمن عناصر آزادانہ دندناتے پھرتے ہیں اور بغیر کسی خوف کے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

قومی انسانی حقوق کمیشن نے مغربی بنگال کے کولکاتہ میں فٹ پاتھ سے ایک شیر خوار بچے کے اغوا اور جنسی زیادتی سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریاست کی پولیس سے تفصیلی اطلاعات کے لیے دو ہفتے کے اندر رپورٹ دینے کو کہا ہے۔

Published: undefined

کمیشن نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے جس کے مطابق 30 نومبر کو مغربی بنگال کے کولکاتہ میں ایک سات ماہ کی بچی کو فٹ پاتھ سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا اور کچھ شرپسندوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھوٹی بچی بے گھر والدین کی اولاد ہے۔ لڑکی فٹ پاتھ پر پڑی تھی جب کچھ لوگوں نے اسے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔

Published: undefined

کمیشن نے کہا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹ میں دی گئی اطلاعات درست ہیں تو یہ بچیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ ہے۔ یہ واقعہ سراسر انتشار کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ سماج دشمن عناصر آزادانہ دندناتے پھرتے ہیں اور بغیر کسی خوف کے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہیں۔

Published: undefined

کمیشن نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ میں ایف آئی آر کی تازہ ترین صورتحال، متاثرہ بچے کی صحت اور متاثرہ خاندان کو معاوضے کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ5 دسمبر کی میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کولکتہ کے ایک سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined