قومی خبریں

دہلی حکومت پر آلودگی روکنے میں ناکامی کا الزام، 25 کروڑ کا جرمانہ عائد

این جی ٹی نے کہا کہ 25 کروڑ کی رقم سرکاری خزانے سے نہیں دہلی حکومت کے افسران کی تنخواہوں اور آلودگی پھیلانے والوں سے وصول کی جائے گی، ادا نہ کرنے کی صورت میں ہر مہینے 10 کروڑ کا اضافی جرمانہ لگے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی میں مہلک آلودگی سے نجات دلانے میں ناکام رہی اروند کیجریوال کی حکومت پر نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹي) نے آج سخت کارروائی کرتے ہوئے 25 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائدکیا اور اس کی ادائیگی نہ کرنے پر ہر ماہ دس کروڑ روپے کا اضافی جرمانہ لگے گا۔

این جی ٹی نے دہلی حکومت پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم حکومت کے حکام کی تنخواہ میں کٹوتی اور ماحول کو آلودہ کرنے والے لوگوں سے وصولی کی جائے۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اگر دہلی حکومت جرمانہ ادا نہیں کرتی ہے تو اس پر دس کروڑ روپے ماہانہ اور جرمانہ لگے گا۔

Published: 03 Dec 2018, 8:09 PM IST

اتھارٹی کے سامنے دارالحکومت میں آلودگی سے متعلق 70 سے زائد عرضیاں ہیں جن پر سماعت چل رہی ہے۔ این جی ٹی نے پایا کہ راجدھانی میں آلودگی کو روکنے کے لئے اس کےاحکامات پر عمل بھی نہیں کیا گیا۔ دہلی میں کھلے میں کوڑے میں آگ لگانے پر مکمل پابندی ہے۔ اس کے باوجود دہلی میں جگہ جگہ کوڑا جلایا جانا عام بات ہے۔

Published: 03 Dec 2018, 8:09 PM IST

این جی ٹی نے گزشتہ ماہ ہی پنجاب حکومت پر دریا ستلج اور بیاس میں آلودگی پر سخت رویہ اپناتے ہوئے 50 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ ضلع گرداس پور میں ایک چینی مل کا شیرا ندی میں بہائے جانے سے بڑی تعداد میں مچھلیاں مر گئی تھیں۔

Published: 03 Dec 2018, 8:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Dec 2018, 8:09 PM IST