دہلی یوتھ کانگریس کے نومنتخب صدر اکشے لاکڑا تقرری نامہ دکھاتے ہوئے
تصویر: پریس ریلیز
دہلی یوتھ کانگریس کے نومنتخب صدر اکشے لاکڑا کو تقرری نامہ مل گیا ہے۔ اس تعلق سے دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے انھیں نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ اکشے لاکڑا کو 87495 ووٹ ملے اور ان کی جیت 38149 ووٹوں سے ہوئی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ قومی یوتھ کانگریس صدر اودے بھانو چب کے ذریعہ رسمی طور پر اکشے لاکڑا کو دہلی یوتھ کانگریس صدر عہدہ کے لیے تقرری 9 دسمبر کو پیش کیا گیا۔ اکشے لاکڑا نے دہلی پردیش یوتھ کانگریس کے صدر کا عہدہ سنبھال بھی لیا ہے۔ اس طرح دہلی یوتھ کانگریس کو منظم و متحد ہو کر چلنے والی ایک نوجوان شخصیت کا ساتھ حاصل ہو گیا ہے۔
Published: undefined
دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے اکشے لاکڑا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اکشے لاکڑا نے اسٹوڈنٹ لائف سے سیاست کی شروعات کر کے دہلی یونیورسٹی طلبا یونین کی سیاست مین سرگرم کردار ادا کیا۔ وہاں اپنی ذمہ داری نبھانے کے بعد فعال طور پر دہلی پردیش این ایس یو آئی کے صدر عہدہ پر 21-2016 تک رہ کر ایمانداری کے ساتھ کام کیا۔ دیویندر یادو نے مزید کہا کہ نوجوانوں میں پہچان بنانے کی وجہ سے ہی اکشے لاکڑا کو دہلی پردیش یوتھ کانگریس کے صدر عہدہ پر جیت ملی ہے اور ان کی ٹیم تشکیل پانے کے بعد آئندہ اسمبلی انتخاب میں کانگریس پارٹی کو ایک نئی مضبوطی ملے گی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ دہلی کا یوتھ کانگریس اکشے لاکڑا کی صدارت میں نئی اونچائیوں کو چھوئے گا اور کانگریس پارٹی کی پالیسی و نظریات کو آگے بڑھانے کا کام کرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined