قومی خبریں

ممبئی سمیت مہاراشٹر میں نئی ہدایات جاری، 10 جنوری سے رات کا کرفیو، 15 فروری تک تعلیمی ادارے بند

ریاست مہاراشٹرمیں آج کورونا کے پیش نظر نئی گائیڈلائن جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق اسکول کالجوں کو 15 فروری تک مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: ریاست مہاراشٹرمیں آج کورونا کے پیش نظر نئی گائیڈلائن جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق اسکول کالجوں کو 15 فروری تک مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے لئے کوچنگ کا سلسلہ جاری رہے گا، تاہم دیگر جماعتوں کے لئے کوچنگ کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

نئی سرکاری ہدایات کے مطابق سیلون، نجی دفاتر میں گنجائش سے آدھے لوگ ہی جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ گارڈن، سوئمنگ پول، میدان، بیوٹی پالر، جِم، اسپا اور سیاحتی مقامات پوری طرح بند رہیں گے۔ رات کا کرفیو 11 بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔

Published: undefined

اطلاع کے مطابق تھیٹر کو 50 فیصدگنجائش کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت رہے گی۔ ہوٹل، ریسٹورنٹ کو بھی 50 فیصد گنجائش کے ساتھ رات دس بجے تک کھولا جا سکتا ہے۔ لوکل ٹرین کی خدمات جاری رہیں گی۔ یہ احکامات 10 جنوری کی شب 12 بجے سے 15 فروری کی رات 12 بجے تک نافذ رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined